بھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دے گی‘ اسحاق ڈار ،خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے،بھارت سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہے،کافی جنگیں لڑکے دیکھ لی ہیں،اس سے کسی کافائدہ نہیں ہوا،واشنگٹن میں پریس بریفنگ

منگل 14 اکتوبر 2014 09:19

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔14اکتوبر۔2014ء)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں امن،، چاہتا ہے لیکن اگربھارت نے جنگ مسلط کی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ خطے کی ترقی کے لیے تجارت کا فروغ ضروری ہے،بھارت سے تعلقات بہتر بنانا چاہتے ہیں، پاکستان خطے میں قیام امن کا خواہش مند ہے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت سے تعلقات قائم کرنا چاہتا ہے،ہم نے کافی جنگیں لڑکے دیکھ لی ہیں،اس سے کسی کافائدہ نہیں ہوا لیکن اگر ہم پر جنگ مسلط کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے امیدہیکہ معاملے میں سمجھداری سے کا م لیاجائیگا۔