ملتان: ضلعی صدر اعجاز جنجوعہ کا عمران خان کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ

پیر 13 اکتوبر 2014 09:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء )ملتان میں شاہ محمود قریشی اور ضلعی عہدیداروں کے درمیان اختلافات کھل کر سامنے آ گئے۔ ضلعی صدر اعجاز حسین جنجوعہ ملتان میں خالد خاکوانی کی رہائش گاہ پر ہونے والی پریس کانفرنس میں شرکت کے لیئے پہنچے تاہم سیکیورٹی کلیرنس لسٹ میں ان کا نام نہیں شامل تھا اور نہ ہی اسٹیج پر ان کی نششت لگائی گئی تھی جس پر اعجاز جنجوعہ واپس آ گئے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس میں کسی ضلعی تنظیم کے منتخب عہدیداروں کو مدعو نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین ونگ کی ڈسٹرکٹ پریزڈنٹ سمیت خواتین کی کسی بھی نمائندہ کو نہیں بلایا گیا۔ اعجاز جنجوعہ نے موقف اپنایا کہ پارٹی انتخابات میں ہارے ہوئے امیدوار کے گھر پر پریس کانفرنس کی بجائے ضلعی دفتر میں پریس کانفرنس ہونی چاہئے تھی۔

متعلقہ عنوان :