عمران خان کا ملتان سانحہ میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کیلئے 8لاکھ روپے فی خاندان اور گھر کے ایک فرد کو دبئی یا مسقط میں ملازمت دلوانے کا اعلان

پیر 13 اکتوبر 2014 09:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے چےئرمین عمران خان نے اپنے دورہ ملتان کے دوران ملتان سانحہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلخانہ کیلئے 8لاکھ روپے فی خاندان اور گھر کے ایک فرد کو دبئی یا مسقط میں ملازمت دلوانے کا اعلان کیا ہے،اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے مرکزی وائس چےئرمین شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی پریس کانفرنس کے آغاز سے قبل میڈیا کو بتایا،تاہم بعد ازاں عمران خان نے اپنی پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو بتایا کہ سانحہ ملتان میں جاں بحق ہونے والے ایک نوجوان معاویہ حسین کے اہلخانہ نے ان کی جانب سے دئیے جانے والے آٹھ لاکھ روپے کی امدادی رقم شوکت خانم ہسپتال کو دینے کا اعلان کردیا اور رقم لینے سے انکار کردیا۔

متعلقہ عنوان :