پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹس کے معاملات طے پاگئے،فضائی آپریشن مکمل بحال کرنے کا اعلان

پیر 13 اکتوبر 2014 09:05

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء ) پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹ ایسوسی ایشن کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملات طے پانے کے بعد پائلٹس کی جانب سے فضائی آپریشن مکمل بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹ ایسوسی ایشن (پالپا) کے درمیان واجبات کی عدم ادائیگی کے معاملات طے پانے کے بعد پالپا کی جانب سے سست روی کا شکار تمام فضائی آپریشن مکمل طور پر بحال کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پی آئی اے اور پالپا کے درمیان 48 گھنٹے جاری رہنے والے مذاکرات ایم ڈی پی آئی اے کی جانب سے معاہدے پر دستخط کے بعد اختتام کو پہنچے جس کے مطابق پی آئی اے پچھلے 2 ماہ سے رکے ہوئے واجبات کا 50 فیصد 3 اقساط میں پالپا کو اکتوبر میں ادا کرے گا جب کہ بقایا واجبات نومبر اور دسمبر میں ادا کئے جائیں گے۔پی آئی اے کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی پر پالپا کی جانب سے گزشتہ 3 دنوں سے فضائی آپریشن سست روی کا شکار تھا جس کی وجہ سے گزشتہ 96 گھنٹوں سے انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک فلائٹ تاخیر کا شکار تھیں جس سیمسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :