مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی حکومتی کوششیں سیاسی جرگے کے ذریعے پیغام بھیج دیا گیا،سیاسی بحران کے خاتمے کاواحد حل جرگے کے مرتب کردہ فارمولے پرعمل کر نا ہے ،سیاسی جرگے کا پیغام

پیر 13 اکتوبر 2014 08:48

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک نے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے اپنے احتجاج کو عوامی احتجاجی تحریک میں تبدیل کردیا ہے۔دونوں جماعتیں اب وزیراعظم سے استعفے کے لیے مختلف اضلاع میں عوامی جلسے کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم حکومت نے وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کورد کرتے ہوئے سیاسی جرگے کے توسط سے پیغام بھیج دیاہے جس میں ان دونوں جماعتوں کی قیادت سے کہاگیا ہے کہ اگر وہ انتخابی اصلاحات، الیکشن2013 کے اّڈٹ، دھاندلی کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ کے کمیشن کے قیام اور دیگر مطالبات پر بات چیت کرنا چاہتی ہیں توجلد ازجلد سیاسی جرگے کواّگاہ کردیں۔

سیاسی جرگے نے عمران خان اور طاہرالقادری کویہ پیغام دیاہے کہ سیاسی بحران کے خاتمے کاواحد حل یہ ہے کہ جرگے کے مرتب کردہ فارمولے پرعمل کرلیا جائے اوراسی فارمولے پر عملدر آمد کے نتیجے میں تینوں فریق اس بحران سے نکل سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :