وزیراعظم نواز شریف سے شہباز شریف کی ملاقات،وزیر اعلیٰ نے سانحہ ملتان کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا

پیر 13 اکتوبر 2014 08:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔13اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم محمد نواز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ملاقات کی ہے وزیر اعلیٰ نے سانحہ ملتان کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ سے وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔

(جاری ہے)

سیلاب متاثرین کی قسط کی دوسری قسط کی ادائیگی کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے وفاقی حکومت ہر طرح کا تعاون کررہی ہے فصلوں اور مکانات کو پہنچنے والے نقصانات کا زالہ کیا جائے گا وزیراعظم نے کہا کہ محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔