کبھی کسی جلسے میں ملتان جیسا غیر انسانی رویہ نہیں دیکھا ، مریم نواز ،تحریک انصاف اپنے آپ کو منوانے کیلئے زمین آسمان ایک کررہی ہے ، ناکام دھرنوں کے بعد جلسوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ، ٹویٹر پیغام

اتوار 12 اکتوبر 2014 10:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی اور یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن مریم نواز نے کہا ہے کہ کبھی جلسے میں ملتان جیسا غیر انسانی رویہ نہیں دیکھا ۔

(جاری ہے)

ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خود کو منوانے کے لیے زمین اور آسمان ایک کررہی ہے ۔ ناکام دھرنوں کے بعد جلسوں کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے تحریک انصاف کے پاس اڑانے کیلئے بہت پیسہ ہے ۔