بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی کے خلاف پیرس میں کامرس کی عالمی عدالت میں سماعت پانچویں روز بھی جاری ،اپیل میں برطانیہ کیسابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی اہلیہ چیری بلیئر پاکستانی حکومت کی طرف سے وکلا کے پینل کی سربراہی کررہی ہیں ‘ریکوڈک پروجیکٹ لیزکے2اہم گواہ معروف سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک اور بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹری یعقوب بابر اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:57

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء)بلوچستان کے اہم پروجیکٹ ریکو ڈک کی لیز کی منسوخی کے خلاف پیرس میں کامرس کی عالمی عدالت میں سماعت پانچویں روز بھی جاری رہی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق ریکوڈک پروجیکٹ کی لیزکی منسوخی کے خلاف کنیڈا اورچلی کی کمپنیوں نے اپیل دائر کر رکھی ہے،جس کے دفاع کے لیے وفاقی حکومت کے نمائندیاوربلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک خود بھی موجود ہیں۔ اپیل میں برطانیہ کیسابق وزیراعظم ٹونی بلیئرکی اہلیہ چیری بلیئر پاکستانی حکومت کی طرف سے وکلا کے پینل کی سربراہی کررہی ہیں۔ریکوڈک پروجیکٹ لیزکے2اہم گواہ معروف سائنسداں ڈاکٹر ثمر مبارک اور بلوچستان کے سابق چیف سیکرٹری یعقوب بابر آج اپنا بیان ریکارڈ کرائیں گے۔