پاک افغان سرحدکے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق، مقامی طالبان کمانڈر مصطفی کی گاڑی کو ڈرون طیارے نے نشانہ بنایا اور دو میزائل فائر کئے ، ذرائع

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:29

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء)پاک افغان بارڈر کے نزدیک امریکی ڈرون حملے میں چار افراد جاں بحق، حملہ شمالی وزیرستان کے ساتھ ملنے والی سرحدی علاقہ پر کیاگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر کے قریب واقع علاقہ مرغا جنکی سرحدات شمالی وزیرستان کے تحصیل شوال کے ساتھ جا ملتی ہیں،میں مقامی طالبان کمانڈر مصطفیٰ کی گاڑی کو امریکی ڈرؤن طیارے نے نشانہ بنایا اور اُن پر دو میزائل فائر کئے جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار چارو ں افراد جاں بحق ہوگئے ذرائع کے مطابق اس وقت طالبان کمانڈر مصطفیٰ خود گاڑی میں موجود نہیں تھا جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ ڈرؤن حملہ افغانستان کے علاقہ پکتیکا میں مرغا نامی علاقہ میں عصر کے وقت ہوا ہے جسمیں دو افراد جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوچکے ہیں لیکن معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوچکی ہے اور خدشہ یہی ظاہر کیا جارہا ہے کہ گاڑی میں سوار چاروں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں تاہم حملے کے بارے آخری اطلاعات تک کسی سرکاری ذرائع نے تصدیق نہیں کی ہے کہ یہ حملہ کس علاقے میں ہوا ہے اور اسمیں کتنے افراد جاں بحق ہوگئے ہیں اور نہ ہی مرنے والوں کی شناخت ابتدائی طور پر ہوسکی ہے ایک مرتبہ پھر شمالی اور جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں امریکی ڈرؤن طیاروں کی حملوں میں تیزی آئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :