عمران خان کا سانحہ ملتان کی تحقیقاتی کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار ، بھگدڑ سے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو انصاف دلا کر رہیں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ میوزیکل چیئر کی سیاست کی،نئے پاکستان کی بنیاد میرٹ اور انصاف پر رکھی جائے گی، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

اتوار 12 اکتوبر 2014 09:26

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔12اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خا ن نے کہا ہے کہ ملتان کے جلسے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی لیکن ان کے لیے صرف دو گیٹ کھولے گئے، بتایا جائے اس سانحہ کی ذمہ دار تحریک انصاف کیسے ہوسکتی ہے،سانحہ کے نتیجے میں آج جن گھروں میں ماتم ہے ہم انہیں انصاف دلواکر رہیں گے،شہیدوں کے اہل خانہ سے آج ملاقات کروں گا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے شریف برادران کی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے، کارکنوں پر پانی کیوں پھینکا گیا۔

؟ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کے بعد اپنا لائحہ عمل طے کریں گے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے ہمیشہ میوزیکل چیئر کی سیاست کی۔ نئے پاکستان کی بنیاد میرٹ اور انصاف پر رکھی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا کہ قرضے لیکر عیاشیاں کرنے والوں نے ہر پاکستانی کو اٹھاسی ہزار روپے کا مقروض کر دیا کرپشن کی وجہ سے مہنگائی بھی بڑھ رہی ہے۔

نوازشریف اور آصف زرداری کے اصل اثاثے سامنے لائیں گے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حکمرانوں کی وجہ سے قوم تباہی کی طرف جا رہی ہے ہم نے راستہ نہ بدلا تو لاقانونیت بڑھتی جائے گی۔ عمران خان نے کہا کہ ملتان کے جلسے میں لوگوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی لیکن ان کے لیے صرف دو گیٹ کھولے گئے، بتایا جائے اس سانحہ کی ذمہ دار تحریک انصاف کیسے ہوسکتی ہے،سانحہ کے نتیجے میں ج جن گھروں میں ماتم ہے ہم انہیں انصاف دلواکر رہیں گے،شہیدوں کے اہل خانہ سے آج ملاقات کروں گا اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی جائے گی جبکہ واقعہ کی تحقیقات کے لیے شریف برادران کی تحقیقاتی کمیٹی پر اعتماد نہیں ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 3 طریقوں سے ہم ملک کو اس دلدل سے نکال سکتے ہیں ہمیں ٹیکس کا نظام ٹھیک کرکے آمدنی بڑھانا ہوگی،

کرپشن پر قابو پانا ہوگا اور وزیراعظم سمیت سب سیاست دانوں کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا ہوں گے، آصف زرداری اور نوازشریف بتائیں وہ اپنے اثاثے ظاہر کیوں نہیں کرتے جبکہ دنیا بھر میں اگر سیاستدان اثاثے ظاہر نہ کریں تو انہیں جیل بھیج دیا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے وکلا کو آصف زرداری اور نوازشریف کے اثاثوں کی تفصیلات معلوم کرنے کا کہہ دیا ہے اب جلد ہی ان کے اثاثوں کی معلومات لے کر عوام کو اس سے آگاہ کریں گے۔چیرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ حکومت عوام پر جی ایس ٹی لگاتی ہے جس سے مہنگائی میں اضافہ ہوتا ہے،اسمبلی میں 70 فیصد لوگ ٹیکس نہیں دیتے جو قیادت خود ٹیکس چور ہوگی اس ملک میں کبھی ٹیکس اکٹھا نہیں ہوسکتا اور ہم قرضوں کے دلدل سے نہیں نکل سکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ملک چلانے کے لیے پیسہ نہیں اس لیے قرضے مانگے جاتے ہیں اور جو لوگ ہمیں قرض دیتے ہیں پھر وہ ہمارے فیصلے بھی کرتے ہیں کیونکہ ہم ان کے غلام بن جاتے ہیں، امداد اور بھیک لینے والوں کی کوئی عزت نہیں ہوتی ایسے ملک اپنی آزادی کھو بیٹھتے ہیں۔