امریکی عدا لت نے عافیہ صدیقی سے مزید تفتیش کی اجا زت دینے سے انکار کر دیا، عافیہ صدیقی کو اپنی سزا کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی بھی اجازت دید ی گئی

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 09:06

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) امریکا کی ایک عدالت نے امریکی جیل میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو اپنی سزا کے خلاف دائر اپیل واپس لینے کی اجازت دیدی ہے ، تا ہم جج نے مزید تفتیس کی اجا زت دینے سے انکار کر دیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق جج نے مقدمہ بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر مقدمہ کی کارروائی جاری بھی رہتی تو بھی قوی امکان تھا کہ وہ عافیہ صدیقی کے خلاف ہی فیصلہ سناتے۔

(جاری ہے)

نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی ضلعی عدالت کے جج رچرڈ برمن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ عافیہ صدیقی نے کھل کر اور واضح انداز میں اپنی اپیل سے دستبردار ہونے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ جج برمن نے اپنے فیصلے میں لکھا ہے کہ عافیہ صدیقی کو جس مقدمے میں سزا سنائی گئی اس میں پانچ قابل وکلا ان کی پیروی کر رہے تھے۔ جج نے اپنے فیصلے میں عافیہ صدیقی سے مزید تفتیش کی اجازت دینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ خیال رہے کہ رواں سال مئی میں ایک نئے وکیل نے عافیہ صدیقی کی پیروی کا اعلان کرتے ہوئے انہیں اقدامِ قتل کے الزام میں سنائی جانے والی 86 برس قید کی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی

متعلقہ عنوان :