عمران خان کا سانحہ ملتان میں جاں بحق افرادکے لواحقین سے گہرے دکھ کااظہار

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 09:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ملتان سانحہ پرافسوس اورجاں بحق افرادکے لواحقین سے گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااورکہاکہ انتظامیہ کی نااہلی پرافسوس ہے ،ملتان سے اسلام آبادپہنچنے کے بعداسلام آباددھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملتان میں عوام کاسمندرتھا،لیکن انتظامیہ کی جانب سے کوئی تعاون نہیں کیاگیا،جب سٹیڈیم میں اتنابڑارش تھاتوانتظامیہ کوچاہئے تھاکہ تمام گیٹ کھول دیتے لیکن صرف 2گیٹ کھولے گئے ،جہاں پررش بڑھنے کی وجہ سے بھگدڑمچی اورہمارے 8کارکن شہیدہوئے ۔

انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے گیٹ کھولنے کے بجائے وہاں کی بجلی بھی بندکردی ۔انہوں نے سانحہ پرگہرے دکھ اورافسوس کااظہارکیااورکہاکہ ملتان کے شہداء کے جنازوں میں شرکت کریں گے ،وہاں لوگ خوشی کاجشن منانے آئے تھے اورافسوسناک واقعہ ہوگیا،شہبازشریف واقعہ کی تحقیقات کرائیں اورڈی سی اوملتان جواس سارے واقعہ کے ذمہ دارہیں ان کے خلاف کارروائی کریں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اب جہاں بھی جلسہ ہوگاہم انتظامات خودکریں گے ،اورانتظامیہ کے ذمے کوئی کام نہیں چھوڑیں گے ،ملتان میں ہم نے سٹیج کے لئے پاس جاری کئے ہوئے تھے لیکن پولیس کے عدم تعاون کے باعث بغیرپاس کے لوگ سٹیج پرچڑھ گئے جب میں نے پوچھاکہ رش کیوں ہے توبتایاگیاکہ پولیس نے بندے اوپرچڑھائے ہیں اورکسی کوروکانہیں ،شاہ محمودقریشی نے بتایاکہ ڈپٹی کمشنرنے کوئی تعاون نہیں کیااورادائیگیوں کے باوجودبجلی کاٹ دی گئی۔

متعلقہ عنوان :