12 اکتوبر فیصل آباد سے انقلاب کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔طاہر القادری، اب شہر شہر ‘ قصبہ قصبہ دھرنا اور انقلاب ہوگا ، ملک بھر میں جلسوں کا مقصد انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہے ہمارا نعرہ گو نواز گو نظام ہوگا، دھرنے کے شرکاء سے خطاب

ہفتہ 11 اکتوبر 2014 08:56

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔11اکتوبر۔2014ء) پاکستانی عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ 12 اکتوبر فیصل آباد سے انقلاب کا نیا مرحلہ شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

اب شہر شہر ‘ قصبہ قصبہ دھرنا اور انقلاب ہوگا جمعہ کی شام دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے طاہر القادری نے کارکنوں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ڈی چوک اور سپریم کورٹ کے قریب کارکن اپنے خیمے لپیٹ کر پی ٹی وی چوک کے قریب خیموں میں آجائیں انہوں نے خاندانوں کو ہدایت کی کہ جو خاندان خیموں میں ہیں وہ اپنے خیمے میں موجود رہیں دھرنا یہیں پر رہے گا تاہم کارکنوں کو اپنے اپنے اضلاع میں جلسوں کی تیاری کیلئے بھیج رہا ہوں ان کا کہا تھا کہ بارہ اکتوبر کو صبح دس بجے قافلے کے ساتھ فیصل آباد روانہ ہوں گے اور فیصل آباد کا جلسہ تمام ریکارڈ توڑ دے گا فیصل آباد میں تیرہ اکتوبر کو ان سیاسی راہنماؤں سے ملاقاتیں ہوں گی اور شام کو وہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے‘ فیصل آباد کے بعد جھنگ میں جلسہ ہوگا اور وہ واپس اسلام آباد کے دھرنے میں آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ہیلی کاپٹرنہیں کہ وہ بار بار آئیں اور جائیں لوگ اپنے اپنے گھروں کو جائیں اور جلسے کی تیاری کریں بارہ اکتوبر سے انقلاب کا نیا مرحلہ شروع ہوگا اور اب شہر شہر قصبہ قصبہ میں جلسے دھرنا اور انقلاب ہوگا انہوں نے کہا کہ انہیں اٹھارہ سال سے کمر کی شدید تکلیف ہے جس کے باعث وہ بیٹھ نہیں سکتے طاہر القادری نے کہا کہ ملک بھر میں جلسوں کا مقصد انقلاب کی راہ ہموار کرنا ہے ہمارا نعرہ گو نواز گو نظام ہوگا۔