آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں، بلاول بھٹو

جمعہ 10 اکتوبر 2014 09:21

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر لکھا ہے کہ بھارتی جارحیت پر اشتعال میں نہ آنے پر پاکستان پر فخر ہے۔ آپریشن ضرب عضب سے توجہ ہٹانے کی کوششیں ناکام ہو گئیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے چالیس سال میں پہلی بار شمالی وزیرستان کا دورہ کیا ہے