کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی:امریکہ،ہم دوطرفہ مسائل کے حل کی غرض سے مزید مذاکرات کیلئے بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کی واشنگٹن میں صحافیوں کو بریفنگ

جمعہ 10 اکتوبر 2014 09:18

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)امریکہ نے کہاہے کہ اس کی کشمیر پالیسی تبدیل نہیں ہوئی ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان جین ساکی نے واشنگٹن میں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ ہم دوطرفہ مسائل کے حل کی غرض سے مزید مذاکرات کیلئے بھارت اور پاکستان کی حکومتو ں کی حوصلہ افزائی جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ امریکہ کوکنٹرول لائن پر پرتشددکارروائیوں پر تشویش ہے۔