پاکستان امریکی ویزا لاٹری DV2016 پروگرام میں شامل نہیں، امریکا ویزا لاٹری پروگرام کے تحت دنیا بھر سے 50 ہزار افراد اور ان کے اہلخانہ کو امیگریشن دے گا ، پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور چین کے شہر ی اس میں در خوا ست دینے کے اہل نہیں ہو ں گے

جمعہ 10 اکتوبر 2014 09:14

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء) امریکا میں ویزا لاٹری DV2016 پروگرام کے تحت دنیا بھر سے 50 ہزار افراد اور ان کے اہلخانہ کو امیگریشن دی جائے گی۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے ڈی وی گرین کارڈ پروگرام کے تحت یکم اکتوبر سے شروع ہونیوالی آ ن لائن درخواستوں کا حصول3 نومبر تک جاری رہے گا،تاہم اس پروگرام میں پاکستان، بھارت، بنگلا دیش اور چین کو شامل نہیں کیا گیا، البتہ افغانستان کے شہری امریکا میں رہائش اختیار کرنے کیلیے درخواست دینے کے اہل ہوں گے، ویزا لاٹری پروگرام میں ایران، عراق ، سعودی عرب،اسرائیل، جاپان، اور شمالی کوریا کے باشندے بھی قسمت آزمائی کر سکیں گے۔

امریکا میں آبادی کے توازن کوبرقرار رکھنے کیلیے یورپ سے برطانیہ اور شمالی امریکا سے کنیڈا اور میکسیکو کے شہری اس پروگرام سے مستفید نہ ہوسکیں گے، پروگرام میں دی جانے والی سہولت کے مطابق امریکا میں رہائش پذیر افراد کو بھی انٹری فارم جمع کرانے کی اجازت ہوگی جبکہ خاندان کا ہرفرد ذاتی حیثیت میں درخواست جمع کراسکے گا،کامیابی کی صورت میں اس کے اہلخانہ بھی امریکی امیگریشن حاصل کریں گے، رواں ویزا لاٹری پروگرام میں دلچسپ امر یہ ہے کہ درخواست گزارکوایک ہی نشست کے60 منٹ میں آ ن لائن انٹری فارم جمع کرانا لازمی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :