آخری گیندتک لڑناآتاہے ،مقابلہ کروں گا،آصف زرداری اورنوازشریف مل کربھی ہمیں نہیں ہراسکتے ، عمران خان ، عدل وانصاف کے لئے باہرنکلے ہیں ،اللہ مددکریگا،کسی کے اشاروں پرکوئی ریفارمزنہیں لاسکتاآج قوم جاگ چکی ،مجھے قوم کے جاگنے کی خوشی ہے، مجھے اپناخواب پوراہوتانظرآرہاہے ،قوم میرے ساتھ ہے،میں اکیلانیاپاکستان نہیں بناسکتا،عوام کاجنون دیکھ کرلگتاہے کہ نیاپاکستان ضروربنے گا، اسلام آبادمیں دھرنے کے شرکاء سے خطاب

جمعہ 10 اکتوبر 2014 09:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء)پاکستان تحریک انصاف کے سربعراہ عمران خان نے کہاہے کہ آخری گیندتک لڑناآتاہے ،مقابلہ کروں گا،آصف علی زرداری اورنوازشریف مل کربھی ہمیں نہیں ہراسکتے ،عدل وانصاف کے لئے باہرنکلے ہیں ،اللہ مددکریگا۔اسلام آبادمیں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ نوازشریف آمروں کی گودمیں پلاہے اورکہتے ہیں مجھے کسی نے اشارہ کیاکسی کے اشاروں پرکوئی ریفارمزنہیں لاسکتاآج قوم جاگ چکی ہے اورمجھے قوم کے جاگنے کی خوشی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ میں نے کرکٹ کھیلی ہے مجھے آخری گیندتک لڑناآتاہے مقابلہ کروں گا،آصف علی زرداری اورنواز شریف اکٹھے بھی ہوجائیں توہمیں نہیں ہراسکتے ،مجھے اپناخواب پوراہوتانظرآرہاہے ،کسی کے اشارے پرمگرمچھوں سے نہیں لڑسکتا،قوم میرے ساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کاکہناہے کہ میں اکیلانیاپاکستان نہیں بناسکتا،عوام کاجنون دیکھ کرلگتاہے کہ نیاپاکستان ضروربنے گامجھے یقین تھاقوم ایک دن ضرورمیرے ساتھ ہوگی ۔

انہوں نے کہاکہ ہم عدل وانصاف کے لئے نکلے ہیں ،اللہ ہماری مددکریگا۔میاں صاحب کوپراناجانتاہوں ۔انہوں نے کبھی بھی جدوجہد نہیں کی اورنہ ہی جدوجہد کرناآتی ہے ،پتہ تھاکہ جب دباوٴبڑھے گاتوغلطیاں کریں گے ،ملتان میں گوعمران گوکے نعرے سن کرخوش ہوامیں کس چیزکااستعفیٰ دوں میرے پاس پارٹی کے عہدے کے علاوہ توکچھ نہیں ۔انہوں نے کہاکہ سیاست کرنے والے لوگوں سے ڈرتے ہیں ،نوازشریف میران شاہ گئے وہاں متاثرین سے نہیں گارڈسے خطاب کیا،کیونکہ انہیں ڈرتھاکہ وہاں بھی گونوازگوکانعرہ لگے گا۔

انہوں نے کہاکہ جب مخالف خوف پرفیصلہ کرے توہارجاتاہے ،ہم نے نئے پاکستان میں ظالموں کامقابلہ کرناہے ،اورلوگوں کوانصاف فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ یوسف رضاگیلانی کے بیٹے سے آگے نکلنے کی جونوجوان کوشش کررہاتھااسے سرپرگولی ماری گئی یہ ظلم کانظام نہیں چل سکتاملتان میں تاریخی جلسہ ہوگایہ سیاست نہیں بیداری ہے ،جوسیاست سے بہت بڑی چیزہے ۔

عمران خان نے کہاکہ ہرچیزانسان کے ہاتھوں میں نہیں صرف کوشش ہے اورہم کوشش کررہے ہیں زرداری کی جانب سے الفاظ استعمال کرنے پران کاشکریہ اداکرتاہوں ،خداکاشکرہے کہ مجھے زرداری جیسی سیاست نہیں آتی ورنہ ہی مجھے ان جیسی سیاست کرنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں غریب کے مسائل پرکوئی بات نہیں کرتااللہ نے ہمیں اپنی تقدیربدلنے کاموقع دیا،چھوٹے سے امیرطبقے کے پالیسیاں بنائی جاتی ہٰں یہ جمہوریت نہٰں قبضہ گروپ ہے ،جن کااقتدارپرقبضہ ہے ۔اورپچیس سال سے یہ ملک میں باریاں لے رہے ہیں میں ان دونوں کامقابلہ کروں گااورعدالتوں میں مقدمات بھی کروں گاان کے اثاثے بھی ہم ظاہرکریں گے اوراحتساب کرکے دکھائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :