پاکستان بھارتی جارحیت کا جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، وزیر دفاع،حدی کشیدگی کو تصادم میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے بھارت کی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے، بیا ن

جمعہ 10 اکتوبر 2014 08:50

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10اکتوبر۔2014ء) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی جارحیت کا جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے بھارت اپنا رویہ درست کرے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔

(جاری ہے)

اپنے ا یک بیان میں انہوں نے کہا کہ دو ہمسائیہ ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی بڑھانا نہیں چاہتے ۔ سرحدی کشیدگی کو تصادم میں تبدیل نہیں کرنا چاہتے بھارت کی حکومت ذمہ داری کا مظاہرہ کرے دونوں طرف کا ڈی جی ایم اوز ملاقات میں ہوئی اس کے مطابق مسائل کو حل کیاجائے ۔

متعلقہ عنوان :