پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں ، اقوام متحدہ

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:57

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنے مسائل سفارتی اور مذاکراتی طریقے سے حل کریں ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈیو جیرک نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ بان کی مون نے پاکستان اور بھارت دونوں فرقین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں انہوں نے کہا کہ دونوں فریقین کو اس حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں بلکہ اس سے جنوبی ایشیا میں نیا عدم استحکام جنم لے گا ۔