پاکستان عید قربان میں سب سے زیادہ جانور ذبح کرنے والے اسلامی ممالک میں سرفہرست رہا ،عید الاضحی کے موقع پر 90لاکھ سے زائد اور ایک کروڑ کے لگ بھگ جانور ذبح کئے گئے

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:57

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) اسلامی ممالک میں پہلی ایٹمی قوت بننے کے اعزاز حاصل کرنے والا پاکستان عید قربان میں سب سے زیادہ جانور ذبح کرنے والے اسلامی ممالک میں سرفہرست رہا ، اربوں ڈالرز کی کھالیں ایکسپورٹ کرنے کے ممالک میں بھی صف اول رہا غربت کے باوجود پاکستان میں اس سال بھی عید الاضحی کے موقع پر 90لاکھ سے زائد اور ایک کروڑ کے لگ بھگ جانور ذبح کئے گئے جن میں بکرے ،دنبے ، چھترے ، بیل اور اونٹ شامل ہیں جن کی مالیت کھربوں روپے میں بنتی ہے یہ عمل قابل ذکر ہے کہ پاکستان دنیا اسلام میں پہلا ایٹمی طاقت بننے والا ملک ہے اورغربت کے باوجود اسلامی جذبہ کے تحت عید الاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کرتے ہیں جبکہ جو جانور ملک بھر میں ذبح کئے جاتے ہیں ان کی کھالوں کی فروخت میں بھی اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق کھالوں کی ایکسپورٹ میں بھی پاکستان دنیا بھر میں صف اول کے ممالک میں شامل ہے ۔

متعلقہ عنوان :