امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں،عمران خان ، ذی الحج کے مبارک مہینہ میں امریکہ کی جانب سے مسلمانوں کا قتل انتہائی شرمناک عمل ، بیا ن

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:53

اسلام اآباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء )چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاکستانی حدود میں امریکی جاسوس طیاروں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون حملے عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور پاکستان کی خود مختاری کیخلاف ہیں۔ اپنے ایک بیا ن میں ان کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی خود مختاری اور سلامتی کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی ڈرون حملے قبائلی علاقوں میں پاک فوج کی کارروائیوں کیلئے انتہائی نقصان دہ ہیں۔ عمران خان نے کہا ہے کہ ذی الحج کے مبارک مہینہ میں امریکہ کی جانب سے مسلمانوں کا قتل انتہائی شرمناک عمل ہے۔ پوری دنیا میں امریکی ڈرون حملوں کیخلاف نفرت پائی جاتی ہے۔ دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف قوم کو بتائیں کہ وہ بھارتی جارحیت پر کیوں خاموش ہیں۔ کیا وہ کاروباری مفادات کی وجہ سے چْپ ہیں۔