مودی پاکستان کو گجرات نہ سمجھیں ہم بھرپور جواب دینا جانتے ہیں، بلاول بھٹو،بھارت پاکستان کے خلاف اسرائیل جیسے حربے استعمال کررہا ہے، ٹوئٹر پیغام

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی فائرنگ پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی گجرات نہیں ہم کسی بھی جارحیت کا جواب دینا جانتے ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف اسرائیل جیسے حربے استعمال کررہا ہے۔ نریندر مودی کو سمجھنا چاہیے کہ پاکستان بھارت کی ریاست گجرات نہیں ہے ہم کسی بھی حارحیت کا بھرپور جواب دینا جانتے ہیں۔