عوام نے دھرنہ سیاست کو بری طرح مسترد کر دیا ہے،عابد شیر علی،عملی طور پر دھرنہ سیاست دم توڑ چکی ،عمران خان اور قادری اپنی جھوٹی انا کو تقویت دینے کیلئے دھرنا جاری رکھے ہوئے ہیں ،انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ عوام کو مزید کونسا جھوٹ بول کر گھر بھیجیں،وزیر مملکت پانی و بجلی

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:51

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)وزیر مملکت پانی و بجلی چوہدری عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عوام نے دھرنہ سیاست کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔عملی طور پر دھرنہ سیاست دم توڑ چکی ہے جبکہ عمران خان اور قادری اپنا جھوٹی انا کو تقویت دینے کے لئے دھرنا سیاست جاری رکھے ہوئے ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آرہی کہ دھرنہ کے عوام کو مزید کونسا جھوٹ بول کر گھر بھیجیں۔

وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف ‘ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف اور ارکان اسمبلی متاثرین سیلاب کی امداد کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت میں بھی ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ عید سے قبل متاثرین کو پچیس پچیس ہزار روپے فی خاندان امداد دینا حکومت کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہے ۔دھرنوں نے معیشت کو اربوں روپے کا ناقابل تلافی نقصان پہنچایا جنہوں نے چینی صدر کا دورہ منسوخ کرکے 32 ارب ڈالر کی سرمایہ کو نقصان پہنچایا ۔

(جاری ہے)

عوام انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی اور ان سے ایک ایک جھوٹ کا حساب لے گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے مزید کہا کہ کارکنوں کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی ۔ کارکنوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی ۔انہوں نے کہا کہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام الزام خاں اور طاہر القادری کے دھرنوں سے تنگ آچکے ہیں کیونکہ یہ عناصر ملک کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے ۔

سیلاب نے پنجاب بھر میں تباہی مچائی لیکن دھرنے والوں نے اربوں روپے دھرنے پر خرچ کرنے کو ترجیح دی حالانکہ یہ پیسہ سیلاب زدگاہ کی امداد و بحالی کے لئے خرچ کیا جا سکتا تھا ۔انہوں نے دھرنے والوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اب مزید لوگوں کو ورغلا کر قومی ترقی کو نہیں روک سکتے ۔حکومت قومی ترقی کے لئے حکومت کی تمام کوششیں جاری رہیں گی ۔

ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنے والوں کی منفی سیاست کا دور گزر گیا ہے ۔ اس موقع پر ایم پی اے و سٹی صدر یوتھ ونگ میاں طاہر جمیل ‘ میاں رشید احمد ‘ چوہدری ابرار رحمانی ‘ ندیم صدیقی ‘ رانا کاکا ‘ میاں اکبر ‘ فلک شیر ‘ اشتیاق ملک ‘ شوکت غفاری ‘ شفیع ٹھیکیدار ‘ اکبر پٹھان ‘ سرور سندھو ‘ جاوید ‘ محمد شکیل ‘ آصف جمیل ‘ محمد انور وائس چیئرمین زکواة ‘ میاں نثار ‘ بابا اکبر جٹ ‘ عصمت الله ساہی ‘ ملک شوکت ‘ ڈاکٹر فیض رسول ‘ اعظم انوار ‘ محمد آصف جٹ ‘ رانا غفور ‘ میاں اکبر ‘ یوسف ‘ جٹ ‘ ملک شہزاد ‘ ذوالفقار ڈوگر ‘ ملک اشفاق ‘ مقصور انصاری ‘ اشرف بھولا و دیگر سابق کونسلر و عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود