پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے،امریکی سفیر ،سیاسی جماعتیں مسائل کومذاکرت کے ذریعے حل کریں،پاکستانی آئین سے باہرکسی بھی حل کی مخالفت کریں گے،ڈرون حملوں کافیصلہ امریکاکے تحفظ میں کیاگیاہے،بیا ن

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء)امریکی سفیررچرڈاولسن نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان میں کسی غیرآئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گا،ہم پاکستان میں جمہوریت،قانون کی حکمرانی اورپاکستانی آئین کی حمایت کرتے ہیں، اپنے ایک بیا ن میں ان کا کہنا تھا کہ امریکاچاہتاہے تمام پاکستانی سیاسی جماعتیں مسائل کومذاکرت کے ذریعے حل کریں،پاکستانی آئین سے باہرکسی بھی حل کی مخالفت کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ ڈرون حملوں کافیصلہ امریکاکے تحفظ میں کیاگیاہے،پاکستان میں میڈیاسے متعلق معاملات کاحل مناسب قانونی اتھارٹیز کے ذریعے نکالا جانا چاہیے۔ انہوں نے مزید وضاحت کی کہ امریکا نے مشرف دورمیں افغانستان اور خطے کی صورتحال کے لیے پاکستان کیساتھ تعلقات کوفروغ دیا،اس کا مطلب یہ نہیں لیناچاہیے کہ امریکا فوجی حکومت کی حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :