ناانصافیوں کا سلسلہ زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتا ہے، الطاف حسین ،ایم کیو ایم کی مقبولیت میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے اور جن کو مقبولیت پر شک ہے انہیں 2018ء کے عام انتخابات میں شکست ہوگی، ٹیلیفونک خطاب

جمعرات 9 اکتوبر 2014 09:44

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اکتوبر۔2014ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ جس نے ان کے متعلق جو کچھ بھی کہا ہے میں اسے معاف کرتا ہوں، لیکن اب ناانصافیوں کا سلسلہ زیادہ دیر تک جاری نہیں رہ سکتا ہے۔کراچی میں کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب میں متحدہ کے قائد کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی مقبولیت میں روزانہ اضافہ ہورہا ہے اور جن کو مقبولیت پر شک ہے انہیں 2018ء کے عام انتخابات میں شکست ہوگی۔

(جاری ہے)

اس قبل نوابشاہ میں قربانی کی کھالیں جمع کرنے کے کیمپ پر کارکنوں سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں سے مسلسل ناانصافیاں کی جاتی رہیں اور غیر قانونی حلقہ بندیوں کے ذریعے ان کی نشستیں کم کی گئیں تاکہ انہیں ان کے سیاسی حقوق سے محروم رکھا جائے اور شہری علاقوں کی آبادیاں کم ظاہرکرنے کے لیے جعلی گاوٴں گوٹھوں کی آبادیاں کاغذات میں دکھائی گئیں۔انہوں نے واضح کیاکہ اگر عوام کومسلسل ظلم و ناانصافیوں کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔