عمران خان نے 9 اکتوبر تک بل ادا نہ کیا تو بنی گالا کی بجلی کاٹ دیں گے،عابد شیرعلی

پیر 6 اکتوبر 2014 07:43

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء))وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان نے 9 اکتوبر تک بجلی کا بل ادا نہ کیا تو بنی گالا کی بجلی کاٹ دیں گے، عمران خان کے دماغ کو 440 واٹ کا جھٹکا بھی دینا پڑیگا۔ فیصل آباد میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو کوئی رعایت نہیں دی جائیگی اور اگر بنی گالا کی بجلی کاٹتے وقت کوئی مزاحمت کی گئی تو کارروائی عمران خان کے خلاف ہو گی۔

عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ قیادت کے حکم پر خاموش ہیں اور اگر عمران خان، طاہر القادری اور شیخ رشید نے اب ان کے جلسوں میں نعرے لگوائے تو ان کا گھروں سے نکلنا محال ہو جائیگا۔ ہماری ماؤں اور بہنوں کو کنٹیرز پر کھڑے ہو کرر برا بھلا کہنے والے خود گریبان میں جھانکیں۔

(جاری ہے)

رات کو بنی گالا میں عیاشی کے لئے چلے جاتے ہیں اور شام کو تار اور سرنگی کی رنگین محفل سجائی جاتی ہے جبکہ دوسری جانب لاکھوں سیلاب سے متاثر ہیں اور 10 لاکھ آئی ڈی پیز بے گھر ہیں۔

عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اور شیخ رشید اپنی ناکامی چھپانے کے لئے اگست ستمبر کو بھول کر اگلی عید پر الیکشن کے جھوٹے نعرے لگا رہے ہیں۔عابد شیر علی نے کہا کہ عید کے پر مسرت موقع پر دھرنے والوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں معاملات مل بیٹھ کر حل کریں اور قوم کو حقیقی عید کی خوشیاں دیں۔

متعلقہ عنوان :