ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات،سیاسی پارٹیوں کے سربراہان، کس نے کہاں عید منائی اور کون کہاں عید منائے گا ؟، مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت اپنے آبائی علاقوں میں عیدالاضحی منائے گی بیشتر سیاسی شخصیات اپنی عید شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں گی،وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عید الاضحی سعودی عرب میں منائی،سابق صدر آصف علی زرداری لاہور میں عیدالاضحی منائیں گے، صدر ممنون حسین ایوان صدر اسلام آباد میں عید منائیں گے، قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھر،عمران خان بنی گالہ اور دھرنے میں عید الاضحی منائیں گے،عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری عید الاضحی شاہراہ دستور پر دھرنے میں منائیں جہاں وہ عید نماز کی امامت کروائیں گے،پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے

پیر 6 اکتوبر 2014 07:41

اسلام آباد،جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء) ملک کی اہم سیاسی و مذہبی شخصیات،سیاسی پارٹیوں کے سربراہان، کس نے کہاں عید منائی اور کون کہاں عید منائے گا ؟ مختلف سیاسی شخصیات و وفاقی اور صوبائی وزرا کی اکثریت اپنے آبائی علاقوں میں عیدالاضحی منائے گی بیشتر سیاسی شخصیات اپنی عید شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز اور سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں گی۔

جبکہ پنجاب بھر میں ہزار وں قیدی جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔وزیر اعظم میاں نواز شریف نے عید الاضحی سعودی عرب میں منائی۔ سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری لاہور میں عیدالاضحی منائیں گے صدر ممنون حسین ایوان صدر اسلام آباد میں عید منائیں گے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سیّد خورشید شاہ سکھرمیں جبکہ معروف سیاستدان ممتاز بھٹو لاڑکانہ میں عید منائیں گے ۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے قائد عمران خان بنی گالہ اور دھرنے میں عید الاضحی منائیں گے،عوامی تحریک کے رہنما علامہ طاہر القادری عید الاضحی شاہراہ دستور پر دھرنے میں منائیں جہاں وہ عید نماز کی امامت کروائیں گے اور وہیں قربانی کی جائے گی،گورنر پنجاب چوہدری سرور لاہور میں، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف عید الاضحی جنوبی پنجاب میں سیلاب متاثرین کے ساتھ منائیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے عید الاضحی نوشہرہ میں اپنے آبائی گاؤں مانکی شریف میں منائی جبکہ گورنر سردار مہتاب عباسی پیر کو پشاور میں عید منائیں گے۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق عید لاہور میں منائیں گے ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال پھول نگر میں عیدالاضحی منائیں گے۔ سابق صدر پرویز مشرف عید الاضحی کراچی میں منائیں گے اورسابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اپنے آبائی شہر گوجر خان میں عید نماز ادا کریں گے اور لوگوں سے عید ملیں گے۔متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین لندن میں عید الاضحی منائیں گے۔

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بلاول ہاؤس کراچی میں سانحہ کارساز کے شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ عید الاضحی منائیں گے ۔سابق وزیر اعظم سیّد یوسف رضا گیلانی مخدوم جاوید ہاشمی،تحریک انصاف کے رہنما مخدوم شاہ محمود قریشی اور صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں عید الاضحی اپنے آبائی شہر ملتان میں منائیں گے،مسلم لیگ ن سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ عید الاضحی تھر کے متاثرین کے ہمراہ منائیں گے ۔

محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسلام آباد، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید احمد ،راجہ ظفر الحق اور اعجاز الحق راولپنڈی،مسلم لیگ فنکشنل کے رہبر پیر پگاڑا پیر جوگوٹھ خیر پور،مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی اورچوہدری شجاعت حسین گجرات میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد سیلاب زدگان کے ہمراہ قربانی کا فریضہ ادا کریں گے ،جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق اپنے آبائی علاقہ دیر میں عید الاضحی منائیں گے،جماعت الدعوة کے رہنما پروفیسر حافظ محمد سعید مرید کے لاہور، سنیٹر پروفیسر ساجد میر سیالکوٹ، معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اور ممبر صوبائی اسمبلی عامر حیات ہراج، عید ضلع خانیوال کے علاقہ تلمبہ میں منائیں گے ۔

سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان ڈاہا،ایم پی اے نشاط احمد ڈاہا خانیوال میں،جمعیت علماء اسلام کے مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان،مولانا سمیع الحق اکوڑہ خٹک،،سردار ذوالفقار خان کھوسہ اور دوست محمد کھوسہ ڈیرہ غازی خان میں،سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ جمالی روجھان جمالی،وزیر اعلیٰ سندھ سیّد قائم علی شاہ اور گورنر سندھ عشرت العباد کراچی میں،مخدوم امین فہیم ہالا حیدر آباد،رکن قومی اسمبلی سعید احمد خان منیس اور صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن آصف سعید منیس ٹبہ سلطان پور میں،سابق اسپیکر قومی اسمبلی سیّد فخر امام اور بیرسٹر رضا حیات ہراج ملتان میں،ایم پی اے رانا بابر حسین میاں چنوں،ممبر قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ وہاڑی میں، ممبر قومی اسمبلی چوہدری افتخار نذیر،ایم پی اے چوہدری کرم داد واہلہ ،کالعدم سپاہ صحابہ کے مرکزی جنرل سیکر ٹری ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں ،سابق ایم این اے ملک غلام مرتضیٰ میتلا،سابق صوبائی وزیر خالد اقبال رندھاواجہانیاں میں عید الاضحی منائیں گے۔

بار ایسوسی ایشن جہانیاں کے سابق صدر لطیف خان خٹک چک نمبر57دس آر،مسلم لیگ ن لائرز فورم کے صدر نظام اللہ خان پاندہ 166/WBمیں،نائب صدر چوہدری ثناء اللہ جٹ چک نمبر110دس آر میں، سینئر صحافی محمد عارف سعید ، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع خانیوال کے صدر ڈاکٹر عمران فاروق ،پروفیسر ڈاکٹر جاوید اصغرجہانیاں میں عید الاضحی منائیں گے۔دوسری جانب جہاں لاکھوں اہل وطن اپنے عزیز و اقارب دوست احباب کے ہمراہ عید کی خوشیاں منائیں گے وہیں صوبہ پنجاب کی 32جیلوں میں مختلف جوائم کے سلسلے میں بندہزاروں قیدی اپنے پیاروں سے دور جیلوں میں عید الاضحی منائیں گے۔