عمران ، طاہر القادری عیدالاضحی شاہراہ دستور پر منائینگے، نما ز عید بھی اکٹھی پڑھنے کا قوی امکان، شاہراہ دستور پر انقلا ب و آزادی پتنگیں اڑائی جائینگی، اجتماعی قربانی بھی ہوگی، اہم شخصیات کی فیملیاں بھی شاہراہ دستور پر عیدمنانے آئینگی

پیر 6 اکتوبر 2014 07:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء) عمران خان اور طاہر القادری عیدالاضحی شاہراہ دستور پر منائینگے، نما ز عید بھی اکٹھی پڑھنے کا قوی امکان، شاہراہ دستور پر انقلا ب و آزادی پتنگیں بھی اڑائی جائینگی، اجتماعی قربانی بھی کی جائیگی، اہم شخصیات کی فیملیاں بھی شاہراہ دستور پر عیدمنانے آئینگی۔ باوثوق ذرائع نے ”خبر رساں ادارے“ کو بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹرطاہر القادری عیدالاضحی آج شاہراہ دستور پر منائینگے۔

ذرائع نے بتایاکہ شاہراہ دستور پر انقلاب و آزادی پتنگیں بھی اڑائی جائینگی اور ان پر گو نواز گو کے نعرے تحریر کئے جائینگے گونواز گو کی تحریر والے غبارے بھی ہوا میں چھوڑے جائینگے جبکہ اجتماعی قربانیاں بھی شاہرا دستور پر ہونگی دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر بابر اعوان نے بھی انقلاب مارچ میں عیدقربان کی مناسبت سے اونٹ بطور تحفہ طاہر القادری کی جانب بھجوایاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے مزید بتایاکہ اہم شخصیات کی فیملیاں بھی آج عیدشاہراہ دستور پر منائیں گی اور عمران خان کے ساتھ گروپ فوٹو سیشن بھی ہوگا۔ ذرائع نے مزید بتایاکہ ڈاکٹر طاہر القادری نماز عید پڑھائینگے اور عمران خان بھی ڈاکٹر طاہر القادری کی اقتداء میں نماز عید پڑھنے کا قوی امکان ہے۔ بعد ازاں دونوں رہنما کارکنوں میں گھل مل جائینگے اور انہیں عید کے ساتھ ساتھ دھرنا کی کامیابی کی بھی مبارکباد پیش کرینگے۔

متعلقہ عنوان :