قانون ہمیں مڈٹرم الیکشن کی اجازت دیتا ہے پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے، سینیٹر رحمان ملک، طاہر القادری سے ملاقات میں ہونے والی باتیں سامنے انہیں لاؤں گا۔ حکومت اور دھرنے والوں سے ملاقات میں مثبت سوچ سامنے آئی ہے،سیاست میں بیان بازی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ، طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو

پیر 6 اکتوبر 2014 07:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء) سابق وزیر داخلہ اور سینیٹر رحمان ملک نے کہا ہے کہ قانون ہمیں مڈٹرم الیکشن کی اجازت دیتا ہے پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت پانچ سال کی مدت پوری کرے۔ سینیٹر رحمان ملک نے طاہر القادری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طاہر القادری سے ملاقات میں ہونے والی باتیں سامنے انہیں لاؤں گا۔

(جاری ہے)

حکومت اور دھرنے والوں سے ملاقات میں مثبت سوچ سامنے آئی ہے۔ سیاست میں بیان بازی کو سنجیدہ نہیں لینا چاہیے ۔ نیک کام پاکستان اور جمہوریت کے لئے کررہے ہیں۔ ملک میں ہر صورت امن لانا اور بہتری کی طرف جانا ہے اور اس لئے سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔ معاملات کے حل میں مفاہمت بہت ضروری ہے انہوں نے کہا کہ قانون میں مڈٹرم الیکشن کی اجازت ہے مگر پیپلزپارٹی چاہتی ہے کہ حکومت پانچ سال مدت پوری کرے۔