بڑا کام کرنے کیلئے قربانی دینا پڑتی ہے، عمران خان

پیر 6 اکتوبر 2014 07:29

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء) تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے کہا ہے کہ بڑا کام کرنے کے لئے قربانی دینا پڑتی ہے۔ بدقسمتی سے ملک کی تمام لیڈرشپ نے قوم کا نہیں صرف اپنا سوچا۔ نواز شریف کے استعفے تک کنٹینر میں ہی رہوں گا۔اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کارکنوں کے جذبے کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں نے غریب عوام کے لئے قربانی دی جو ضائع نہیں ہوگی۔

حکومت مفاہمت کا خیال دل سے نکال دے۔ نواز شریف کے استعفے تک کنٹینر میں ہی رہوں گا۔ انھوں نے کہا کہ جاگی ہوئی قوم جعلی مینڈیٹ والے وزیراعظم کو قبول کرنے کو تیار نہیں۔ اپنے خطاب میں عمران خان نے عوامی تحریک کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ تحریک انصاف کی خواتین کے جوش کی بھی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :