شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون حملہ،5افراد ہلاک

پیر 6 اکتوبر 2014 07:26

شمالی وزیرستان(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔6اکتوبر۔2014ء)شوال میں امریکی جاسوس طیارے کے ڈرون حملے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔نجی ٹی وی کے مطابق جاسوس طیارے نے شمالی وزیرستان کے علاقے شوال میں ڈرون حملہ کیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون حملہ سرحدی علاقے کنڈغر میں کیا گیا جہاں جاسوس طیارے نے 4 میزائل داغے جس میں مکان اور گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جبکہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، حملے کے بعد بھی علاقے میں جاسوس طیارے کی نچلی پروازیں جاری رہیں۔