پولیو مانیٹرنگ سیل کے ٹیکنیکل فوکل پرسن الطاف بوسن کی ناقص کارکردگی ، وزیراعظم نے عہد ے سے ہٹا کر ان کی جگہ عبدالقادر بلوچ کے بھائی عمر بلوچ کو تعینات کردیا

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:26

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پولیو مانیٹرنگ سیل کے ٹیکنیکل فوکل پرسن ڈاکٹر الطاف بوسن کو ناقص کارکردگی کی بناء پر عہدے سے ہٹا دیا ان کی جگہ عمر بلوچ کو ٹیکنیکل فوکل پرسن مقرر کردیا ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر الطاف بوسن قومی ادارہ صحت میں اٹھارہویں گریڈ کے آفیسر ہیں اور وزیراعظم پولیو مانیٹرنگ سیل میں بطور ٹیکنیکل فوکل پرسن اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے گزشتہ روز وزیراعظم نے ناقص کارکردگی کی بنیاد پر عہدے سے ہٹا دیا اور ان کی جگہ وزیر سیفران عبدالقادر بلوچ کے بھائی عمر بلوچ کو گریڈ اکیس میں تعینات کردیا ہے واضح رہے کہ ڈاکٹر الطاف بوسن کو بل اینڈ ملنٹس گیٹس فاؤنڈیشن ماہانہ چودہ لاکھ تنخواہ دے رہی تھی ۔