پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے جلسے دھرنوں سے نکلنے کی حکمت عملی ہے، پرویز رشید ، وی آئی پی کلچرکوختم کرنے کی باتیں کرنے والے ابھی تک اپنے دھرنوں میں وی آئی پی کلچر ختم نہیں کر سکے،وزیر اطلاعات کی گفتگو

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء )وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اورعوامی تحریک کے جلسے ان کی ناکام دھرنوں سے نکلنے کی حکمت عملی ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چوبیس گھنٹے بھی دھرنے میں نہیں گزارے۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان اور طاہر القادری اپنا زیادہ تر وقت آرام دہ کنٹینروں میں گزارتے ہیں جبکہ عوام اور کارکنوں کو گرمی بارش اورحبس میں رہنے پر مجبور کیا جاتاہے۔انہوں نے سوال کیا کہ جو اپنے دھرنوں میں وی آئی پی کلچر کو ختم نہیں کرسکے وہ ملک سے اس کو کیسے ختم کرینگے۔