نادرا کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام نہ ہونے کا انکشاف،نادرا سسٹم2005ء سے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈز کے فنگر پرنٹس بھی نہیں پڑھ سکتا،ذرائع

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:21

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء ) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی(نادرا ) کے پاس مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ نادرا سسٹم دو ہزار پانچ سے پہلے بننے والے کئی شناختی کارڈز کے فنگر پرنٹس بھی نہیں پڑھ سکتا۔ ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ نادرا کے پاس انتخابات میں استعمال ہونیوالی خصوصی مقناطیسی سیاہی پڑھنے کا نظام ہی موجود نہیں ، نادرا کا سسٹم مقناطیسی سیاہی میں شامل لوہے کے ذرات پڑھنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

(جاری ہے)

نادرا کی آپٹیکل ڈیوائس ریئل ٹائم فنگرپرنٹس کو پڑھ سکتی ہے۔ ذرائع نے مذید بتایا کہ نادرا کا سسٹم دو ہزار پانچ سے پہلے بننے والے اکثر شناختی کارڈز کے انگوٹھے کے نشان پڑھنے سے بھی قاصر ہے۔ نادرا نے بلدیاتی انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے بجائے عام سیاہی استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ نظام موجود نہ ہونے کے باوجود نادرا نے عام انتخابات میں مقناطیسی سیاہی کے استعمال کا مشورہ دیا۔ عام سیاہی کا پیکٹ پینتیس جبکہ مقناطیسی سیاہی کا پیکٹ ایک سو ننانوے روپے کا ہے۔ نادرا کے اس اقدام سے قومی خزانہ کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا -

متعلقہ عنوان :