عمران خان کو وزیراعظم بننا ہے، بنادیں گے، لاشوں پر سیاست قبول نہیں کریں گے ،سید خورشید احمد شاہ،لاشوں کی سیاست کرنے والے پاکستان کے بچوں پر رحم کریں، جاوید ہاشمی کے اس انکشاف پردکھ ہوا کہ دھرنے والے لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تواس کی تحقیقات ہونی چاہیے،.قائد حزب اختلاف کی سکھر میں میڈیا سے گفتگو

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:18

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء )قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ لاکھ بار نواز شریف کی حکومت چلی جائے اس کی فکر نہیں لیکن پاکستان کے نوجوانوں کی لاشوں پر سیاست قبول نہیں کریں گے۔ عمران خان کو وزیراعظم بننا ہے، بنادیں گے لیکن ان سے کہتے ہیں کہ پاکستان کے نوجوانوں کی لاشوں سے کھیل کر پارلیمنٹ میں نہ آو۔اللہ کے واسطے عمران کو کہتا ہوں مت کرو ایسی سیاست، آپ کو اقتدار چاہئے آجاو۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں جاوید ہاشمی کے اس انکشاف پردکھ ہوا کہ دھرنے والے لاشوں پر سیاست کرنا چاہتے ہیں۔ اگر ایسا ہے تواس کی تحقیقات ہونی چاہیے۔میں سمجھتا ہوں کہ اس کی تحقیقات ہونی چاہئے۔ سیاستدان بیٹھ جائیں۔

(جاری ہے)

کہ یہ کیا ہورہا ہے کہ اب ہم لوگوں کو مرواکے یہ جمہوریت کو ڈی ریل کرکے پاکستان کی شکل بگاڑنا چاہتے ہیں۔

۔ انہوں نے عمران خان کو اپوزیشن لیڈر کا عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی۔ چیئرمین تحریک انصاف وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں تو انہیں بتا دیں۔ وزیر اعظم سے گزارش کریں گے کہ اپنے ووٹ عمران خان کو ڈلوا دیں۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ میوزیکل پروگرام کے پیچھے نوجوانوں کی لاشوں پر سیاست کی جا رہی ہے۔ ایسا کرنے والے بچوں پر رحم کریں۔ جمہوریت کی مضبوطی میں ہی نوجوانوں اور بچوں کی بقا ہے ۔ سید خورشید شاہ نے کہا کہ الطاف حسین شیر ہیں جو چاہے کہیں لیکن سندھ ایک ہی گھر ہے اسی سندھ کے ایک کمرے میں بھائیوں کو گلے لگایا تھا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک منصوبے کے تحت چینی صدر کو پاکستان آنے سے روکا گیا اب چین اور امریکا کی ساری نوازشیں بھارت کے لیے ہیں۔