طاہر القادری کارٹون ،عوام ایسے منافقین کو نظرانداز کردیں، بلاول بھٹو

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)پاکستان پیپلزپارٹی کے چےئرمین بلاول بھٹو زرداری نے طاہر القادری کو کارٹون قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوام ایسے منافقین کو نظرانداز کردیں،بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ طاہر القادری ایک کارٹون ہے اور یہ کارٹون نما شخص ایک دن کچھ اور اگلے دن کچھ اور کہنا ہے یہ صبح کو جو کہتا ہے شام کو اس کا الٹ کہتا ہے،عوام ایسے منافقین کے بیان کو نظرانداز کردیں۔