قبائلی علاقوں اور پشاور میں رہائش پذیر افغان مہاجرین نے عیدلاضحی منائی گئی

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:15

پشاور،کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) پاکستان کے قبائلی علاقوں اور پشاور میں رہائش پذیر افغان مہاجرین نے ہفتہ کو عیدلاضحی منائی ، خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں بھی عید الاضحیٰ منائی گئی ، ۔پشاور شہر کے مختلف مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے جن کے بعد لوگ ایک دوسرے سے گلے ملے، عید کی مبارک باد دی۔ نماز عید کے بعد جانوروں کی قربانی شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

خیبرپختون خوا میں مقیم افغان مہاجرین سعودی عرب کے ساتھ عید منانے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ عید منا ئی،عید نماز ادا کرنے کے بعد مسلمانوں نے جانووں کی قربانی دی ۔جمرود اور لنڈی کوتل میں آج اتوار کو عید منائی جائے گی۔ اس کے علاوہ پاکستان میں داوٴدی بوہرا جماعت نے بھی ہفتہ کو عید الاضحی منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہرا جماعت کا نماز عید کا بڑا اجتماع طاہری مسجد صدر میں ہوا جس کے بعد قربانی شروع کر دی گئی ہے

متعلقہ عنوان :