سابق جج سپریم کورٹ خلیل الرحمن رمدے نے بھی عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ،چیئرمین تحریک انصاف نے چودہ روز میں معافی نہ مانگی تو دیوانی اور فوجداری مقدمہ دائر کراؤں گا ، خلیل الرحمن رمدے

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ ، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بعد سابق جج سپریم کورٹ خلیل الرحمن رمدے نے بھی عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھجوا دیا ۔ چیئرمین تحریک انصاف نے چودہ روز میں معافی نہ مانگی تو دیوانی اور فوجداری مقدمہ دائر کراؤں گا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گیارہ اگست کو اپنی پریس کانفرنس میں سابق جسٹس خلیل الرحمن رمدے پر عام انتخابات 2013ء میں دھاندلی کے الزامات عائد کئے تھے جس پر خلیل الرحمن رمدے نے ان کو ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے ۔

بھجوائے جانے والے قانونی نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نے جس وقت کے بارے میں دھاندلی کے الزامات لگائے ہیں وہ اس قت لندن میں موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ دھاندلی سے متعلق بے بنیاد الزامات لگائے گئے جس سے شدید ذہنی اذیت پہنچی عمران خان بے بنیاد الزامات لگانے پر چودہ روز میں معافی مانگیں ورنہ ان کیخلاف اندرونی و بیرون ملک دیوانی اور فوجداری مقدمہ دائر کرینگے ۔