پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکا پیپلزپارٹی نے ان قوتوں کو روک کر رکھا ہے جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں، آصف زرداری، اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ہم نے خود کو جمہوریت بنایا دوسروں کو بھی جمہوریت سکھائیں گے تنکا تنکا جوڑ کر پیپلزپارٹی کو مضبوط بنائیں گے،سابق صدر

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکا پیپلزپارٹی نے ان قوتوں کو روک کر رکھا ہے جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں ہم نے خود کو جمہوریت بنایا دوسروں کو بھی جمہوریت سکھائیں گے تنکا تنکا جوڑ کر پیپلزپارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔

ہفتہ کے روز پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے کارکنوں کا اجلاس آصف علی زرداری کی زیر صدارت لاہور میں ہوا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سوا تمام جماعتیں اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار ہیں پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جو اسٹیبلشمنت کی پیداوار نہیں ہے ہم نے خود کو جمہوری بنایا دوسروں کو بھی جمہوریت سکھائیں گے انہوں نے کہا کہ اقتدار کے حصول کیلئے ملک کو نقصان نہیں پہنچانا چاہیے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غیر جمہوری قوتوں کا راستہ روکا ہم نے ان قوتوں کا راستہ روک رکھا ہے جو ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں انہوں نے کہا کہ بے نظیر کی شہادت کے بعد نواز شریف نے انتخابات کا بائیکاٹ کیا تھا اور ہم بائیکاٹ ختم کراکے نواز شریف کو انتخابات میں لائے انہوں نے کہا کہ کبھی کبھی ناپسدیدہ فیصلے بھی مصلحت کے تحت ماننے پڑتے ہیں بلاول بھٹو ملک بچانے نکلے ہین انہیں کیسے روک سکتاتھا انہوں نے کہا کہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا ہم کارکنون کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اور تنکا تنکا جوڑ کر پیپلزپارٹی کو مضبوط بنائیں گے ان کا کہنا تھا کہ عامر ڈوگر کو ان کے والد نے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی نہیں چھوڑنا اگر کسی کو اپنے والد کی قبر کا خیال نہیں تو ہم کیا کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھرجمہوریت کو کسی صورت بھی ڈیل ریل نہیں ہونے دیں گے،کسی بھی مسئلے کا حل سڑکوں پر نہیں نکلتا‘ مطالبات کیلئے مذاکرات ہی بہترین فورم ہے ‘ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کیلئے قربانی دی ہے اور دیتی رہے گی

ان خیالات کا اظہار سابقہ صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز بلاول ہاؤس لاہور میں سابق وزیر مملکت برائے داخلہ تسلیم احمد قریشی اور وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ضلعی عہدیداران رانا حاکم ‘ محمد جاوید اور دیگر بھی وفد میں شامل تھے آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک میں سیاسی صورتحال کو مل کر بچانا ہے دھرنے دینے والے کے جائز مطالبات کو منوانے کیلئے ان کے ساتھ ہیں مگر ملک دھرنوں کا متحمل نہیں ہے کسی بھی صورت ملک میں جمہوریت نظام کو ڈیل ریل نہیں ہونے دیں گے تاریخ گواہ ہے کہ پیپلزپارٹی نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ہیں اور دیتی رہیں گی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کبھی خون خرابے کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی ملک میں جاری سیاسی کشمکش کو بچانے کیلئے تمام پارٹیاں اپنا کردار احسن طریقے سے ادا کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں ملک بھر سے کارکن شرکت کریں گے۔ اس موقع پر تسلیم احمد قریشی نے صدر آصف علی زرداری کو بتایا کہ سرگودھا ڈویژن سے کارکنوں کی بہت بڑی تعداد اٹھارہ اکتوبر کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کرے گی جس کیلئے اضلاع کی سطح پر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :