حج کا مصروف ترین دن ، رمی ، قربانی ، طواف زیارت اور منیٰ واپسی، حجاج اکرام نے منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مار ی ، قربانی کی۔ سر منڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول کرسادہ لباس زیب تن کر لیا، حجاج نے مکہ جا کر خانہ کعبہ کا طواف زیارت کی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:09

مکہ المکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء )لاکھوں فرزندان توحید میدان عرفات میں وقوف کے ذریعے حج اکبر کی سعادت حاصل کر کے اور رات مزدلفہ میں قیام کیبعد نماز فجر ادائیگی کے بعد رمی کے لیے منیٰ روانہ ہو گئے ہیں۔ عازمین حج کے لئے ہفتہ کا دن کافی مصروف گز ر گیا۔ حجاج اکرام نے منیٰ میں بڑے شیطان کو کنکریاں مار ی ، جس کے بعد انہوں نے قربانی کی۔

قربانی کرنے کے بعد سر منڈوا کر یا بال کٹوا کر احرام کھول د ئیے اور سادہ لباس زیب تن کر لیا۔

(جاری ہے)

ان کاموں سے فارغ ہونے کے بعد حجاج نے مکہ جا کر خانہ کعبہ کا طواف زیارت کی اور شکرانے کے نوافل ادا کئے۔ حرم شریف سے فارغ ہونے کے بعد واپس منیٰ میں چلے گئے جس کے ساتھ ہی حج کے بڑے مناسک پایہ تکمیل کو پہنچ گئے ، اور مزید دو روز وہاں پر قیام کریں گے جس کے دوران دعاوں اور عبادت کے علاوہ دونوں روز تینوں شیطانوں کو کنکریاں ماریں گے۔

بڑے درمیانے اور چھوٹے شیطان کو سات سات کنکریاں ماری جائیں گی۔ کل پیر بارہ ذی الحج کو مناسک حج اختتام پذیر ہو جائیں گے اور عازمین منیٰ سے نکل آئیں گے۔ اس سے قبل حجاج بیت اللہ الحرام نے مزدلفہ میں رات بھر اللہ رب العزت کے حضور خشوع و خضوع کے ساتھ دعائیں مانگیں اور رمی جمرات کے لیے کنکریاں چنیں۔

متعلقہ عنوان :