اگلا الیکشن آئندہ عید سے پہلے ، آئندہ وزیراعظم بھی تحریک انصاف سے ہوگا ،عمران خان کی پیشن گوئی ، ایچ کیو نے لیڈر نہیں بنایا، لیڈر بننے کیلئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے، سیاستدانوں کے بچے وراثت کے زریعے لیڈر بنتے آئے ہیں،دھرنے کے شرکا سے خطاب

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے ایک بار پھر آئندہ عید سے پہلے الیکشن کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کا آئندہ وزیراعظم تحریک انصاف سے ہوگا، جی ایچ کیو نے لیڈر نہیں بنایا، لیڈر بننے کیلئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ سیاستدانوں کے بچے وراثت کے زریعے لیڈر بنتے آئے ہیں۔اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہوتا اور میں کبھی کسی شارٹ کٹ کے پیچھے نہیں بھاگا اور نہ ہی شارٹ کٹ کے ذریعے کرکٹر بنا جبکہ موجودہ سیاستدانوں کو بیٹھے بٹھائے اقتدار مل گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلا الیکشن آئندہ عید سے پہلے ہوگا اور آئندہ وزیراعظم بھی تحریک انصاف سے ہوگا ، جب تحریک انصاف کی حکومت آئے گی تو ملک کو پہلے ہی سال اپنے پاوٴں پر کھڑا کردیں گے۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ ہم نئے پاکستان میں سب سے پہلے پولیس اور عدلیہ کا نظام ٹھیک کریں گے تاکہ لوگوں کو انصاف کی فراہمی میں دشواری نہ ہوجبکہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے پیٹرول کی قیمتیں بھی نیچے لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ قوم کو اب سمجھ آچکی ہے کہ انتخابات میں کتنی بڑی دھاندلی ہوئی اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ آئندہ انتخابات ایک جاگی ہوئی قوم لڑے۔

انھوں نے کہا کہ حکمرانوں نے کوئی جدوجہد نہیں کی ، بیٹھے بٹھائے اقتدار مل گیا۔ نئے پاکستان میں عدلیہ اور پولیس کا نظام ٹھیک کریں گے۔انھوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں امداد نہ لیکر پاکستان کو پاوٴں پر کھڑا کریں گے۔

اگلا الیکشن اگلی عید سے پہلے ہوگا۔ حکمرانوں نے کوئی جدوجہد نہیں کی ، بیٹھے بٹھائے اقتدارمل گیا۔ باچاخان عظیم لیڈرتھے لیکن اسفند یار ولی نے کیا کیا ؟ مغربی جمہوریت میں کوئی تصور نہیں کر سکتا باپ اپنے بعد بیٹے کو لیڈر بنائے۔ تحریک اں صاف کے چیئرمین نے کہا کہ کارکنوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ شارٹ کٹ نہیں ہوتا ، شارٹ کٹ سے شوکت عزیز بن جاتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ لیڈر بننے کیلئے جدوجہد کرنا پڑتی ہے۔ سیاستدانوں کے بچے وراثت کے زریعے لیڈر بنتے آئے ہیں۔ کسی کا بیٹا یا خاوند وصیت کے زریعے لیڈر نہیں بن سکتا۔عمران خان نے دعوی کیا کہ خلیل الرحمن رمدے اور افتخار چوہدری نے آراوز کیساتھ مل کر دھاندلی کی۔ سپریم کورٹ میں دونوں مل کر جائیں۔ ثبوت پیش کریں گے۔کپتان کا کہنا تھا کہ انھیں جی ایچ کیو نے لیڈر نہیں بنایا۔