کوئٹہ اور کوہاٹ میں خودکش ، بم دھماکے، 12افراد جاں بحق ، کوئٹہ میں ہزارہ ٹاوٴن میں خودکش حملہ ہوا ، کوہاٹ میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکا ہوا

اتوار 5 اکتوبر 2014 10:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔5اکتوبر۔2014ء)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن میں خودکش حملے کے نتیجے میں 3خواتین سمیت 6افراد جاں بحق جبکہ 2خواتین اوربچوں سمیت25افراد زخمی ہوگئے دھماکے سے 6سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچااورمتعدددکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی شب ہزارہ ٹاؤن کے علاقے علی آباد میں واقعہ شاپنگ سینٹر کے قریب خود کش حملہ آور نے خود کواس وقت اڑالیاجب لوگوں کی بڑی تعداد عید کی خریداری میں مصروف تھی حملے کے نتیجے میں سکینہ بی بی ،زلیخا بی بی ،معصومہ بی بی،محمدمہدی،غلام حسین،حملہ آورسمیت 6افرادجاں بحق ہوگئے زخمیوں میں باقرعلی،سخی داد،عطاء اللہ،قرارحسین،ذوالفقار،علی رضا،محمدضیاء،ابراہیم،علی اکبر،سیدگل سینا،حضرت علی،عارف،خالق،محمدموسیٰ وحید،بصیر،قربان علی،فاطمہ،ضیاء،عارف،سیدمرتضی،رضیہ،زخمی ہوگئی دھماکے سے 6دکانوں کو شدیدنقصان پہنچااورمتعدد دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس،فرنٹےئرکوراوربم ڈسپوزل کاعملہ موقع پرپہنچ گیاعلاقے کو گھیرے میں لے کرنعشوں اورزخمیوں کوبی ایم سی اورسی ایم ایچ منتقل کردیاگیازخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے کیپیٹل سٹی پولیس آفیسرکوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے بتایاکہ دھماکہ خودکش حملہ تھا جس میں 6سے7کلوگرام مواد اورنٹ بولٹ استعمال کئے گئے فرنٹےئرکورغزہ بند کے کمانڈنٹ کرنل مقبول نے بتایاکہ حملہ آورکاسرقبضے میں لے لیاگیااوردھماکہ میں7کلوگرام مواد استعمال کیاگیاجس میں چرے بھی شامل ہے دھماکے سے بجلی کانظام درہم برہم ہوگیا جسے امدادی کاموں میں رکاوٹ پیداہوگئی یادرہے کہ ہزارہ ٹاؤن میں خودکش حملوں کی تعداد4ہوگئی جس میں سینکڑوں کی تعدادافراد جاں بحق اورسینکڑوں کی تعدادمیں زخمی ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ اعتزاز احمدگورایہ نے بتایاکہ پولیس نے شہرمیں سیکورٹی کے انتظامات سخت کردئیے ہیں اورہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے خود کش حملے کی تحقیقات کی جارہی ہے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزیدکاروائی پولیس کررہی ہے۔

ادھرکالعدم تنظیم جیش السلام نے ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی کالعدم تنظیم جیش السلام کے ترجمان اعظم طارق نے نامعلوم مقام سے ٹیلی فون کے ذریعے خبر رساں ادارے کوبتایاکہ ہزارہ ٹاؤن میں ہونے والے حملے کی ذمہ داری جیش السلام کے مجاہدین قبول کرتے ہیں ہم حکومت وقت پریہ واضح کردیناچاہتے ہے کہ جب تک صحابہ کرام امہات المومنین کی شان میں گستاخی ہوتی رہے گی ہرگستاخ صحابہ کو حکومت کی طرف سے مکمل تحفظ فراہم کیاجاتارہے گااس وقت تک حکومت امن امان کاخواب کبھی بھی پورانہیں کرسکتی ترجمان نے کہاکہ ہمارے مجاہدین نے اپنے سروں پر کفن باندھ لیے ہیں اس لئے ہماراراستہ سیکورٹی ادارے نہیں روک سکتے جس کی واضح مثال آج کاحملہ ہے حکومت جتنے بھی دعوے کرے یہ سارے ادارے ملکر بھی مجاہدین کوشکست نہیں دے سکتے کیونکہ ہمارے مجاہدین نے بھرپورتیاری کی ہے ہم ان دشمنان صحابہ کو ہرموقع اورجگہ پرنشانہ بنائیں گے ہماری کاروائیاں روئے زمین پرخلافت اسلامیہ کے قیام تک جاری رہیں گی۔

قبل ازیں کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر بارود سے بھری گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں سات افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر بکرا منڈی کے قریب فروٹ سے بھری گاڑی میں بارود نصب کرکے کھڑا کیا گیا جہاں پر سکیورٹی فورسز کا قافلہ گزرنے کے چند سیکنڈ بعد دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی سمیت دو موٹر سائیکل سوار اور تین راہ گیر زخمی ہوگئے ۔

جنہیں طبی امداد کیلئے کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ دھماکے سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ سکیورٹی ذرائع کے مطابق ایس پی پشتون آبادی نعیم خان گاڑی کی گاڑی گزرنے کے فوری بعد دھماکہ ہوا واقع کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کردیا اور بم ڈسپوزل سکواڈ ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کئے ۔ادھرکوہاٹ میں پشاور چوک کے قریب سوزوکی اسٹاپ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ میں چھ افراد جاں بحق جبکہ سترہ زخمی ہوگئے جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈویژنل ہیڈ کوارٹر اور لیاقت ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال پہنچا دیا گیاپولیس ترجمان کے مطابق گرلز ڈگری کالج کے قریب نا معلوم شرپسندوں نے روڈ کنارے فروٹ کی پیٹی میں بم رکھا تھا جونہی سوزوکی سواریوں سے بھر گئی تو اچانک زوردار دھماکہ ہوا ۔

جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دو افراد ہسپتال میں دم توڑ گئے دھماکے میں سترہ افراد زخمی ہوئے جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے دھماکے کی آواز اتنی شدید تھی کہ پانچ کلو میٹر کے اطراف میں سنی گئی بم ڈسپوزل یونٹ کے مطابق دھماکے میں چار سے پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا ۔جاں بحق ہونے والوں میں ایک بچی ایمن سمیت قمر علی،قمر عباس،تیمور،سید شاہ حسن اور زین الحسن شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں محمد حسن ساجد،شازیہ،مدثر،شاہ حسین، نسرت حسین،حسن جان،عامر حمزہ،سید محمد،روح اللہ،اور محمد حسین شامل ہیں واقع کے اطلاع ملتے ہی کمشنر کوہاٹ شید جمال الدین۔

ڈی پی او سلیم مروت۔ ڈی ایس پی منصو رامان اور پولیس کی بھاری نے نفری جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیر ے میں لے لیا اور امدادی سر گرمیاں شروع کیں جبکہ پولیس نے سرچآپریشن بھی شروع کر دیا پولیس نے دھماکے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔