ڈاکٹر طاہر القادری نے کالی ٹوپی اتار کر ”انقلابی کلہ“ پہن لیا، اٹھتے ہوئے مائیک لگ گیا، ناک پر چوٹ آگئی، قائد کو”نظر“ لگ گئی، کارکنان بے ساختہ بول پڑے

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 10:04

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) ڈاکٹر طاہر القادری نے کالی ٹوپی اتار کر ”انقلابی کلہ“ پہن لیا، اٹھتے ہوئے مائیک لگ گیا، ناک پر چوٹ آگئی، قائد کو”نظر“ لگ گئی، کارکنان بے ساختہ بول پڑے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز ڈاکٹر طاہر القادری نے اس وقت اپنی کالی ٹوپی اتار دی جو ہمہ وقت ان کے سرپررہتی تھی جب ایک کارکن نے ”کلہ “ لے آگے بڑھا اور انہیں پہنایا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ یہ انقلابی پگڑی ہے اگلے ہی لمحے پگڑی پہنے جب وہ سٹیج سے اتر کرکنٹینر کی جانب جانے لگے تو انہیں مائیک لگ گیا جس سے ان کی ناک پر چوٹ لگ گئی اس موقع پر کارکنان بے ساختہ بول پڑے کہ قائد انقلاب کو”نظر “ لگ گئی۔

متعلقہ عنوان :