بھارتی فورسز کی بیدوالی اور چار واہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، کوئی نقصان نہیں ہوا

ہفتہ 4 اکتوبر 2014 10:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء) بھارتی فورسز کی بیدوالی اور چار واہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جمعہ کی شام باغ کے قریب بیدوالیسیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس پر پاکستانی مسلح افواج کے جوانوں نے بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھارتی توپوں کے منہ بند کرادیے دوسری جانب جمعہ کی شب بھارتی افواج نے چارواہ سیکٹر پر بھی بلا اشتعال فائرنگ کی جہاں پر چناب رینجرز نے بھرپور جوابی کارروائی کی دونوں واقعات میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :