مسلمان اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں، خوارج آج بھی صفوں میں موجود ہیں، ، امامِ کعبہ،معاشرے میں فتنہ اور فساد پھیلانے والے خوارج ہیں:کسی انسان کا قتل سب سے بڑا فتنہ اور حرام ہے،داعش خوارج اورانسانیت کے دشمن ہیں،اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا، سلمان حکمران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور یہ نہ بھولیں کہ وہ اللہ کے سامنے جواب دہ ہیں،ہماری ابتری کی بڑی وجہ اپنے مسائل کا حل دشمنوں سے تلاش کرنا ہے ،میدان عرفات میں خطبہ حج،مسجد نمرہ میں دنیابھرسے 30 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے میدان عرفات میں وقوف کرکے فریضہ حج کا رکن اعظم ادا کیا، سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کی دین اسلام کی سربلندی اور مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 09:52
میدان عرفات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔4اکتوبر۔2014ء ) سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اسلام میں ایک انسان کا دوسرے انسان کو قتل کرنا سب سے بڑا فتنہ اور حرام قرار دیا گیا ہے، اسلام مکمل شریعت ہے جو زندگی کی ہدایات عطا کرتا ہے، مسلمان اپنے نفس پر قابو رکھیں، اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، حقیقی مسلمان اپنی خواہشات و ضروریات اللہ کے تابع کردیتا ہے، اسلام آسان دین ہے، اللہ نے ہمارے لئے کوئی مشکل نہیں رکھی،مسلمان کو یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی فتنہ و جدل میں پڑے اور فساد برپا کرے، ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، مسلمان حکمران اپنی ذمہ داریاں ادا کریں اور یہ نہ بھولیں کہ وہ اللہ کے سامنے جواب دہ ہیں۔
،حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا گیا، لاکھوں فرزندان اسلام میدان عرفان میں جمع ہوئے میدان عرفات میں خطبہ حج کے دوران مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنے نفس کو قابو میں رکھیں، اگر انسان اپنے نفس پر قابو نہ پائے تو وہ بہت پستیوں میں گر جاتا ہے۔(جاری ہے)
سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اگر انسان اپنے نفس کو چھوڑ دے تو اپنی شہوت کا غلام بن کر رہا جاتا ہے، انسان کو چاہیے کہ وہ اللہ کی عبادت کرے اور نعمتوں کا شکر ادا کرے، اسلام مسلمانوں کو ایک سبق دیتاہے کہ وہ وحدت اوراخوت کا دامن ہاتھ سینہ چھوڑیں۔
سعودی مفتی اعظم نے مسلم حکمرانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دین کی سربلندی کی کوششیں کریں،حکمران اپنی ذمے داریاں ادا کریں اور نہ بھولیں کہ وہ اللہ کیسامنے جوابدہ ہیں، مسلمان حکمران اپس میں تعاون کریں، حکمرانوں پر بڑی ذمے داری ہے کہ وہ تقویٰ اختیار کریں، اپنے عوام کو تعاون کے ساتھ مشکل سے نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جو سازشوں کا دور ہے، دین کے دشمن مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں۔ مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے مسلمانو!اس زمانے کے میڈیا کا معاشرے میں اصلاح لانے کیلئے اہم کردار ہے، عالم اسلام کا میڈیا اپنی ذمے داری ادا کرے، میڈیا کا مقصد یہ ہوکہ وہ معاشرے میں اصلاح اور خیرکا درس دے، مسلم میڈیا کی ذمے داری یہ بھی ہے کہ وہ سچائی اور حق کا علم بلند رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ خارجیوں نے فساد برپا کررکھا ہے،ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے۔شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہاکہ داعش خوارج اورانسانیت کے دشمن ہیں،اللہ فساد کو پسند نہیں کرتا،جنہوں نے لوگوں کی عزتیں لوٹیں، مال لوٹااورناحق قتل کیا ان کا کوئی دین نہیں، بے شک یہ بہت برا عمل ہے، وہ نماز، روزہ، حج اور زکوٰات بھی ادا کرتے ہیں پھر بھی ناحق غلط کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ ہی بہترین داعی ہے اور اسی کو پوری انسانیت کو راہ راست پر لانا ہے، ا ٓپس میں اتفاق سے رہو اور اختلاف نہ کرو، ایک دوسرے کو صبر کی تلقین کرو۔
سعودی مفتی اعظم کا کہنا تھا کہ اللہ کے راستے میں ایک دن کا ٹھہرنا دنیا و مافیہا سے بہتر ہے، ہم پر لازم ہے کہ ہر انسان کی جان و مال کی حفاظت کریں، آنے والی نسلوں کو خون خرابے اور فساد سے بچنے کی تلقین کرنی چاہئے، مسلمانوں پر صحابہ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے محبت فرض ہے۔ شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ ہمارا دین ہمارا عقیدہ اور تمام دینی تعلیمات فطرت سلیمہ پر مبنی ہیں، ملائکہ، اللہ کی کتابوں اور نبیوں پر ایمان ہر مسلمان کا عقیدہ ہوناچاہئے، ہمارا دین حکم دیتا ہے کہ ہم یقین رکھیں، حضور صلی اللہ علیہ وسلم خاتم النبیین ہیں، اسلام دین حق اور دین کامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی تعلیمات اخوت اور بھائی چارے کا سبق دیتی ہیں۔ انہوں نے صبر کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ مسلمان ہر پریشانی میں صبر سے کام لیں، اسلام قیامت تک آنے والے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے، ہمارا دین انسان کی معاشرتی روحانی اور اخلاقی تربیت کرتا ہے، روحانی تربیت کی مثال 5وقت کی نمازیں ہیں جو ہمیں اللہ سے قریب کرتی ہیں، قر آن پاک میں اللہ فرماتا ہے کہ ہر مشکل وقت میں ہم صبر اور نماز میں پناہ لیں۔ مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا دین ہمیں یہ حکم دیتاہیکہ ہم صدقہ و خیرات کرتے رہیں، اسلام میں کسی کوقتل کرنا سب سے بڑافتنہ اورحرام قرار دیا گیاہے، اسلام کی تعلیمات میں کوئی پہلو ایسا نہیں چھوڑا جس میں کوئی راہ نہ دکھائی ہو، ایک انسان کا دوسرے انسان کو قتل کرنا سب سے بڑا فتنہ اور حرام قرار دیا گیا، خطبہ حجتہ الوداع میں حضرت محمدصلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم پرایک دوسرے کی جان و مال حرام ہے۔ سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ اسلام میں ہر قسم کی فحاشی کو گناہ اور حرام قرار دیا گیا ہے، اللہ ظلم سے بچنے کا حکم دیتا ہے، اللہ کے نزدیک وہی افضل ہے جو تقویٰ میں زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ یہی امت انسانیت کو نیکی کی دعوت دیتی ہے اور برائی سے روکتی ہے، شریعت اسلامیہ میں مسلمانوں کو اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کا حکم دیا گیا، حکمران کی اطاعت کا بھی حکم دیا گیا ہے بشرطیکہ وہ اسلامی احکامات پر عمل کررہا ہو، جب اللہ کا حکم کسی بات میں سامنے اجائے تو ہر مسلمان اس پرعمل کرے، مسلمان کو زیب نہیں دیتا کہ وہ کسی فتنہ و جدل میں پڑے اور فساد برپا کرے۔
سعودی مفتی اعظم نے کہا کہ نشہ عقل کو تباہ کردیتا ہے پھر انسان اور حیوان میں فرق نہیں رہتا۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ افضل دن یوم عرفہ کا ہے۔ خطبہ حج کے اختتام پر سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے دین اسلام کی سربلندی اور مسلم امہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا فرمائی ،مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے دوران دنیابھرسے 30 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے میدان عرفات میں وقوف کرکے فریضہ حج کا رکن اعظم ادا کیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
ہفتہ 4 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
جونیئر ٹیموں کو پاکستان مدعو کرنے کیلئے چیئرمین پی سی بی بھارت روانہ،اپنے دورہ بھارت کے دوران شہریار خان بھارتی کرکٹ بورڈ حکام اور حکومتی وزرا سے ملاقات کریں گے
-
روہن بھوپنا کا آئندہ ٹینس ایونٹس میں ہم وطن پارٹنر کیساتھ شرکت کا فیصلہ،بھارتی ٹینس سٹار اب پاکستانی کھلاڑی اعصام الحق کی جگہ پائز کیساتھ ایونٹس میں شریک ہوں گے
-
یونس کو یو اے ای نہیں بھیجا جا رہا، پی سی بی نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں یونس خان کو شامل کرنے کی افواہوں کی تردید کردی ، ایسی افواہیں سننے کو ملیں جن کے مطابق یونس سکواڈ کے سولہویں رکن کے طور ... مزید
-
ایشیائی کھیل: مینز کرکٹ کا گولڈ میڈل سری لنکا کے نام،فائنل میں سری لنکا نے افغانستان کا باآسانی 68 رنز سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
-
وزیراعظم کی تنازعات کے فوری حل کیلئے متبادل نظام کیلئے فوری قانون سازی کی ہدایت خیبرپختونخوا میں جرگہ متبادل نظام کی اہم مثال ہے‘ نواز شریف،متبادل نظام موجودہ نظام کیلئے تقویت کا باعث ہے،متبادل ... مزید
-
وفاقی پرنسپل سیکرٹری قانون بیرسٹرظفراللہ خان نے اٹارنی جنرل کے رویئے پر عہدے سے استعفیٰ دیدیا
-
ہمیں سازشوں سے نہیں مل کر نظام اور اداروں کو مضبوط بنانا ہوگا ، خورشید شاہ،سندھ ایک ہی گھر ہے اوراس میں سب بھائیوں کوساتھ رہنا ہے، دھرنوں کے باعث چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے سے پاکستان کو نقصان ہوا ... مزید
-
بلاول بھٹوکی صورت میں پیپلزپارٹی میں جان آ گئی،شہیدرانی کا مشن پوراکرینگے ،وزیراعلی سندھ،پیپلزپارٹی کی تحریک کی بدولت 30سالہ آمریت کے خلاف مہم کامیاب ہوئی ،قائم علی شاہ
-
بلوچستان ، پولیو قطروں کو معمر خواتین نے جوڑوں کے درد کیلئے استعمال کرناشروع کردیا
-
خیبر پختونخوا حکومت نے حلقہ بندیوں کیلئے بااختیار نہیں بنایا،الیکشن کمیشن
-
پاکستان پیپلزپارٹی کے غربت کے خاتمے کے معروف پروگرام کانام تبدیل کرنے میں ناکامی پربے نظیر انکم سپورٹ پروگرام انظامیہ کی مدد سے لوگوں کوان کے موبائل نمبروں پرپیغامات کے ذریعے پیسے وصول کرنے کے ... مزید
-
مہمند ایجنسی، تحصیل پنڈیالئی کے علاقے دویزئی شاتی کنڈاؤ میں پک اپ کو خطر ناک حادثہ۔ 10 جاں بحق ، 16 شدید زخمی،بہاول پور میں مسافر کوچ تیز رفتاری اور اوور لوڈنگ کے باعث حادثے کا شکا ر،بس قلابازیاں کھاتے ... مزید
-
حج کرپشن کا مرکزی ملزم راوٴ شکیل حج کے دن ضمانت پر رہا
-
حیدرآباد،کچی زہریلی شراب پی کر مرنے والوں کا سلسلہ جاری
-
فضا میں اڑتی کاروں کا خواب جلد حقیقت کا روپ دھارنے والا ہے، یورپی یونین نے 4 سالہ اس پراجیکٹ کے لیے 4 ماہر اداروں کی خدمات حاصل کر لیں
-
لیبیا‘ 3 کار بم دھماکوں اور جھڑپوں میں 36 فوجی ہلاک ، 70 سے زائدزخمی، بن غازی ایئرپورٹ کے گردو نواح میں فوج اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپیں جاری
-
سویڈن نے فلسطین کوآزادریاست کے طورپرتسلیم کرلیا،سویڈن اورفلسطین ایک دوسرے کے ممالک میں اپنے اپنے سفارتخانے قائم کریں گے
-
ایڈز کی ابتدا کینشاسا سے ہوئی تھی، سائنسدانوں کی نئی تحقیق ،1920 کی دہائی میں بھی کینشاسا ایک مصروف شہر تھا جہاں لاکھوں لوگ آتے تھے
-
برطانیہ جنگ زدہ افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑے گا‘ ڈیوڈ کیمرون،فوجی اخلاء کے بعد بھی جنگ زدہ ملک کی معاونت جاری رکھیں گے‘ پریس کانفرنس
-
امریکہ نے چالیس سال بعد ویتنام پر سے ہتھیاروں کی پابندی ختم کردی
-
امریکہ ،کیلیفورنیا پولیس نے ڈیڑھ گھنٹہ تعاقب کے بعد چور کو گرفتار کر لیا
-
داعش مخالف عالمی اتحاد کا حصہ بنیں گے، آسٹریلوی وزیر اعظم،عراق بھجوائے گئے طیاروں میں اضافہ بھی کیا جا سکتا ہے، عراق میں طیاروں کی ڈیپلائمنٹ کا معاملہ طوالت والا ہے، یقینا اس پر ہفتے اور مہینے لگ ... مزید
-
موٹاپے سے نجات کے عزم پر دنیا لیری کی دیوانی بن گئی
-
مسلمان اپنے اندر اتحاد قائم رکھیں، خوارج آج بھی صفوں میں موجود ہیں، ، امامِ کعبہ،معاشرے میں فتنہ اور فساد پھیلانے والے خوارج ہیں:کسی انسان کا قتل سب سے بڑا فتنہ اور حرام ہے،داعش خوارج اورانسانیت ... مزید
-
کچھ عناصر ملک میں بے چینی پھیلانے کیلئے اسلام کا نام استعمال کررہے ہیں، نواز شریف ، علماء کرام دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں، مری میں تمام جاری ترقیاتی منصوبوں کو وقت سے پہلے مکمل کیا جائے ... مزید
-
اپنی محنت کی فصل کسی اور کو نہیں کاٹنے دینگے، 50 روزہ مہم کامیاب ہوگئی، اب انتخاب و انقلاب ساتھ چلیں گے،طاہر القادری، دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں انقلاب کے ایجنڈے سے پیچھے ... مزید
-
طاہرالقادری نے کراچی اور لاہور کے کارکنوں کو دھرنے سے جانے کی اجازت دیدی،کراچی میں محرم کے بعد سیاسی جلسہ کیا جائے گا، ڈاکٹر طاہرالقادری
-
آصف علی زرداری کی سراج الحق سے ملاقات، پاکستان کی سیاست اور جمہوری کلچر میں ایک دوسرے کو برداشت کرنے کی یہ نئی روایت ڈالی جارہی ہے، جمہوریت بہت بڑی نعمت ہے لیکن پاکستان میں عام آدمی کو اس کا کوئی ... مزید
-
پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے، صرف بے گھر افراد کی بحالی اور ان کودوبارہ رہائشی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے 2ارب امریکی ڈالرز کی ضرورت ہے،محمد اسحاق ڈار ... مزید
-
سندھ کی تقسیم کامطالبہ ہمارا نہیں لیکن 4 کمرے بنانے سے گھر تقسیم نہیں ہوجاتا، الطاف حسین، آج شہیدوں کی قربانیوں کے باعث ہی ایم کیوایم زندہ ہے، ٹیلی فونک خطاب
-
بلدیاتی انتخابات کے انعقادپرتاخیرپر سپریم کورٹ برہم ،وفاق اورصوبوں سے جواب طلب کرلیا،اٹارنی جنرل ،سندھ ،پنجاب اور کے پی کے ایڈووکیٹ جنرل کونوٹس جاری اورچودہ اکتوبرتک حکومت سے نئی ہدایات حاصل ... مزید
-
سعودی عرب، 20لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا‘ آج مصروف ترین دن گزاریں گے،حجاج کرام آج شیطان کو کنکریاں مارنے اور جانور قربان کرنے کے بعد احرام کھول دیں گے
-
حکمرانوں نے ہر پاکستانی کو 88 ہزار روپے کا مقروض بنا دیا ،عمران خان ،کوئی احمق ہی ملک سے باہر جا کر اکیاون روز تک سڑک پر بیٹھنے کا منصوبہ بنا سکتا ، دھرنے میں عید میری زندگی کی بہترین عید ہوگی، عوام ... مزید
-
پاک فوج کا آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری، 15 دہشت گرد ہلاک، جیٹ طیاروں نے جمرود اور باڑہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی،میر علی، میرانشاہ سمیت شمالی وزیرستان کا بڑا علاقہ کلیئر کرایا لیا ... مزید
-
ملک میں سازش کی فضا قائم کی جارہی ہے ، عمران خان ،قادری اور دیگر سیاسی قائدین پاکستان کو خون سے نہ نہلا دیں، عوام کے مابین نفرتیں پیدا نہ کرے،جاوید ہاشمی،اس بات کا انکشاف بعد میں کروں گا کہ کونسی ... مزید
-
پاکستان میں پولیو کے حوالے سے 14 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بلوچستان میں 6، پنجاب 2، فاٹا 135، کے پی کے 140 ، سندھ سے 19 کیسز سامنے آئے ہیں، اداراہ صحت
-
بھارتی فورسز کی بیدوالی اور چار واہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی سے بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، کوئی نقصان نہیں ہوا
-
پارلیمنٹ اور تمام سیا سی جماعتوں کی حمایت کے باوجود نواز شریف سخت پریشان ہیں،سراج الحق ،دھرنوں نے پورے ملک کو جام کررکھا ہے ،مزدور کام نہ ملنے کی وجہ سے ہاتھ پر ہاتھ دھرے حالات کا رونا رو رہے ہیں ... مزید
-
نواز شریف کا برطانیہ میں کوئی کارو بار ہے نہ وہاں کو ئی ٹیکس دیتے ہیں ،عمران خان جھوٹ بول کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں ،پرویز رشید
-
تحریک انصاف کی مخالف سیاستدانوں کے بارے میں گھیراوٴکرنے کی پالیسی آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے ،خواجہ سعدرفیق ،عمران خان ابھی تک سیاسی طورپربالغ نہیں ہوئے ،انہیں کسی سیاسی انسٹیٹیوشن میں تربیت لینے ... مزید
-
پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی کا پرویز خٹک کیخلاف دھرنے کااعلان ،دھرنے میں وزیراعلیٰ اورحکومت کی کرپشن کو بے نقاب کیا جائے گا، جاویدنسیم
-
خالص سونے، چاندی کے تاروں اور ریشم سے تیار کردہ غلاف کعبہ تبدیل کر دیا گیا،غلاف کعبہ کو امام کعبہ شیخ عبدالرحمان السدیس نے مسجد الحرام کے کلید بردار شیخ عبدالقادرالشیبی کے حوالے کیا، غلاف کی تیاری ... مزید
-
خوشحال اور پرامن پاکستان کے خواہاں ہیں، بھارت،دہشت گردی سے بھارت کو کمزور نہیں کیا جا سکتا، وزیرداخلہ
-
کوئی غلط فہمی میں نہ رہے ، عوامی انقلاب کا خطرہ نہیں ٹلا، بوئی فصل پکنے کے بعد کسی اور نہیں کاٹنے دینگے،اپنے حق کیلئے ”گھسن “ بھی استعمال کرینگے،دوست دشمن سامنے پیچھے والے سب جان لیں ہم مرسکتے ہیں ... مزید
-
انقلاب دھرنا سے شرکاء کی واپسی کا سلسلہ جاری ، درجنوں خاندان آبائی علاقوں کو روانہ، کچھ انقلابی بیٹھے رہنے پر بضد، فیصل آباد کے لوگوں کوخصوصی طور پرجلسہ کی تیاریوں کیلئے پہلے اجازت دیدی گئی ہے، ... مزید
-
رحمان ملک کا ارجمند اظہر کی برطرفی کے معاملے پر اظہار لاتعلقی ، برطرفی سے میرا کوئی، پارلیمانی کمیٹی تحقیقات کرے، چیئرمین سینیٹ ،رجمند اظہر کو خط
-
ڈاکٹر طاہر القادری نے کالی ٹوپی اتار کر ”انقلابی کلہ“ پہن لیا، اٹھتے ہوئے مائیک لگ گیا، ناک پر چوٹ آگئی، قائد کو”نظر“ لگ گئی، کارکنان بے ساختہ بول پڑے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.