اسلام آباد، نیب اوریوایس ایڈکے مابین ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے مددپراتفاق،یہ اتفاق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اوریوایس ایڈکے دفترکے آئی جی مائیکل جی کارول کے مابین ملاقات میں کیاگیا

جمعہ 3 اکتوبر 2014 09:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء)قومی احتساب بیورو(نیب)اوریوایس ایڈکے مابین ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن کے خلاف اقدامات اورروک تھام کے ذریعے شفاف بنانے کیلئے ایک دوسرے کی مددپراتفاق کیاگیا۔یہ اتفاق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اوریوایس ایڈکے دفترکے انسپکٹرجنرل مائیکل جی کارول کی سربراہی میں وفدسے ملاقات میں کیاگیا۔

(جاری ہے)

جاری پریس ریلیزکے مطابق چیئرمین نیب نے کہاکہ عوامی پیسے کواحتیاط اورتوجہ سے خرچ کرناچاہئے ،نیب اوریوایس ایڈجیسے نگرانی کے اداروں کواس سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کوبڑھاناچاہئے ۔انہوں نے کہاکہ صحیح اورشفاف طریقے سے فنڈزبغیررکاوٹ استعمال کی اجازت ہوگی ۔یوایس ایڈکے انسپکٹرجنرل نے ملاقات میں کہاکہ نیب کے ساتھ تعلقات کوبہت اہمیت دیتے ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ یوایس ایڈاپنے منصوبوں بارے کرپشن کی تحقیقات کیلئے بیوروکی معاونت کریگی۔انہوں نے یوایس ایڈکے ترقیاتی منصوبوں بارے تحقیقات میں مددکرنے پرشکریہ ادا کیا۔ یادرہے کہ جون 2014ء میں نیب نے فاٹا،خیبرپختونخواہ میں روزمرہ زندگی میں بہتری کے پروگرام میں 11.7ملین روپے رضاکارانہ طورپروصول کرکے یوایس ایڈکوواپس کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :