اسلام آباد،افغانستان کا علاقائی امورمیں چین کوشامل کرنے کی تجویزسے پاکستان سے اتفاق ،معاملہ سفارتی چینل سے آگے بڑھایاجائیگا،صدرممنون حسین

جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء)افغانستان نے علاقائی امورمیں چین کوشامل کرنے کی تجویزسے پاکستان سے اتفاق کرلیا،صدرممنون حسین نے کہاکہ معاملہ سفارتی چینل سے آگے بڑھایاجائیگا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق افغان صدراشرف غنی کی حلف برداری کے موقع پرصدرممنون سے ہونے والی ملاقات میں افغان صدرنے تجویزدی کہ علاقائی امورمیں چین کوبھی شامل کیاجائے اس سے خطے کوفائدہ ہوگا،جس پرممنون حسین نے ان کی تجویزسے اتفاق کیااورکہاکہ اس کیلئے سفارتی چینل کے ذریعے بات کوآگے بڑھایاجائیگا۔