دنیا بھر163ممالک سے مسلمان آج مناسک حج کے دوسرے مرحلے میں وقوف عرفہ کیلئے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہونگے
جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:49
مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) دنیا بھر163ممالک سے آنے والے مسلمان آج مناسک حج کے دوسرے مرحلے میں وقوف عرفہ کیلے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہونگے ،امسال تقریبا چودہ لاکھ غیر عازمین بیرون ملک سے سعودی عرب پہنچے ہیں۔اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے 1,68000سے زائد مسلمان پہنچے ہیں۔ عازمین حج کی امسال تعداد کے حوالے سے پاکستان دوسرا بڑا ملک ہے۔
پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ تنتالیس ہزار سے زائد عازمین ادائیگی حج کے لیے پہنچے ہیں۔ مجموعی طور پر دنیا کے ایک سو تریسٹھ ملکوں سے عازمین حج کے قافلے پہنچے ہیں۔ عازمین حج کی بڑی تعداد منی میں قائم شہر حجاج میں جمع ہے۔ جہاں سے رات گئے اور نماز فجر کے بعد آج میدان عرفات پہنچ جائیں گے۔(جاری ہے)
میدان عرفات کی مسجد نمرہ میں جمعہ کے روز خطبہ حج ہو گا۔
ادائیگی حج کے لیے آنے والے لاکھوں مسلمان زوال سے قبل تک میدان عرفات میں ٹھہریں گیاور مغرب و عشاء کی نمازوں کی ادائیگی مزدلفہ میں کریں گے۔ مزدلفہ سے کنکریاں جمع کریں گے تاکہ اگلے روز 10زی الحج کو منی میں قیام کے دوران قربانی سے پہلے شیطان کو کنکر مار کر شیطان سے اپنی ازلی و ابدی مخالفت کا اظہار کر سکیں۔ دس ذوالحجہ کو شییطانوں کو کنکر مارنے کے بعد سنت ابراہیمی کے طور قربانی کریں گے اور بعد ازاں سر منڈوا کر احرام اتار دیں گے۔حکومت نے رحمان کے مہمانوں کے خدمت کے لیے غیر معمولی انتظامات کیے ہیں۔حجاج کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کا گذشتہ برسوں سے بھی زیادہ موثر اہتمام کیا گیا ہے۔ سکیورٹی کے مناسک حج کی ادائیگی کے مراکز، حجاج کرام اور مقامات مقدسہ کی حفاظت کے لیے تقریبا ستر ہزار سکیورٹی اہلکار متعین ہیں جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب مکہ مکرمہ میں تبدیلئی غلاف کعبہ کی رسم بھی ادا کی جائیگی جو ہر سال ذی الحج کو ہوتی ہے ۔دنیا بھر سے آئے والے 14 لاکھ سے زائد فرزندان اسلام اور سعودی عرب میں مقیم لاکھوں افراد لبیک اللھم لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے مکہ سے وادی منٰی پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ آج جمعے کو یوم عرفہ ہوگا جہاں عازمین میدان عرفات میں غروب آفتاب تک قیام کر کے حج اکبرکی سعادت حاصل کریں گے۔سعودی حکومت نے لاکھوں مسلمانوں کی طرف سے حج کی ادائیگی کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، وادی منٰی میں معلمین کے ذریعے عازمین کو خیمے الاٹ کر دیے گئے ہیں۔اس سال سب سے زیادہ ایک لاکھ 68ہزار 800 عازمین انڈونیشیا سے آئے ہیں جب کہ پاکستان کا نمبر دوسرا ہے جہاں سے آنے والے عازمین کی تعداد ایک لاکھ 43 ہزار سے زائد ہے۔ بھارت سے ایک لاکھ 36ہزار، بنگلہ دیش سے ایک لاکھ، نائیجیریا سے 76ہزار، افغانستان سے 24 ہزار، ایران سے 61ہزار، ترکی سے54ہزار، روس سے 16 ہزار 400، امریکا سے 14 ہزار500، چین سے 11 ہزار 800، سنگا پور سے 680 اور مالدیپ سے 370عازمین حج سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
پاکستانی حاجیوں کے کیمپوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے گئے ہیں، پاکستان حج مشن مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی معاونت، رہنمائی اور فلاح و بہبود کے لیے 1600 اہلکاروں پر مشتمل عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ ان میں 311معاونین حج اور560 مقامی خدام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 600 افراد پر مشتمل حج میڈیکل مشن بھی اپنا فرائض انجا م دے گا۔ سعودی وزیر داخلہ اور سپریم حج کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ محمد بن نائف نے خبردارکیا ہے کہ سعودی حکومت حج کی حرمت اور عازمین حج کی سکیورٹی کو متاثرکرنے والی کسی بھی سرگرمی اور حج کے اجتماع کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے اوراس موقع پر کسی قسم کی نعرے بازی یا مظاہرے کی اجازت نہیں دے گی۔انھوں نے بتایا کہ حج کے موقع پر سکیورٹی اور امن وامان یقینی بنانے کے لیے مکہ مکرمہ اورمشاعر مقدسہ میں 70ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کر دیے گئے ہیں۔ سعودی عرب کا محکمہ پبلک سکیورٹی روزانہ ہوائی جہازوں کی 100پروازوں کے ذریعے مشاعر مقدسہ کی نگرانی کرکے صورتحال کا جائزہ لے گا۔گورنرمکہ مکرمہ شہزادہ مشال بن عبد اللہ بن عبد لعزیز نے حج انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے مشاعر مقدسہ کے متعدد دورے کیے۔حج کے پانچ دنوں یعنی 8 تا 12 ذوالحجہ تک منیٰ کے خیموں کے شہر میں حاجیوں کی سکیورٹی، امن و امان برقرار اور ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے ہزاروں سکیورٹی اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں ساڑھے 3 ہزار اہلکاروں پر مشتمل انسداد دہشت گردی کے خصوصی اسکواڈ نے اپنی ذمے داریاں سنبھال لی ہیں۔ پورے علاقے میں 3 ہزارکلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے چپے چپے کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ حاجیوں کو مکہ سے منیٰ پہنچانے کے لیے ہزاروں بسوں کواجازت نامے جاری کیے گئے ہیں جبکہ منیٰ کی حدود میں پرائیوٹ گاڑیوں کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔سعودی وزارت صحت کے مطابق لاکھوں عازمین حج کی صحت کی صورتحال مجموعی طور پر تسلی بحش ہے اور حج کے دوران کوئی وبا پھوٹنے کا اندیشہ نہیں تاہم عازمین کو سانس کے ذریعے پھیلنے والی مختلف بیماریوں سے محفوظ رہنے کے لیے منہ پر ماسک پہننے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے لاکھوں عازمین حج کو علاج معالجے کی سہولتیں مہیا کرنے کے لیے 25 اسپتالوں میں 5200 بستر تیار کر لیے ہیں۔ مناسک حج کے 5 دنوں کے لیے مشاعرمقدسہ میں 141 ہیلتھ سنٹر بنائے گئے ہیں۔ کسی بھی ہنگامی حالت میں مریضوں کوفوری اسپتال پہنچانے کے لیے 100 ایمبولینس تیار رکھی گئی ہیں۔سعودی ہلال احمر حج کے دوران ایئر ایمبولینس سروس شروع کرے گی تاکہ کسی حادثے یا ہنگامی صورتحال میں مریضوں کو فوری طورپر قریب ترین اسپتال پہنچا یاجاسکے۔ اس مقصد کے لیے پانچ ہیلی کاپٹر استعمال کیے جائیں گے۔ مشاعر مقدسہ میں گیس سلنڈر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ مختلف مقامات پر 19 ہیلی کاپٹر، آگ بھجانے والے 450 یونٹ اور 3 ہزار سے زائد بھاری مشینیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے موجود رہیں گی۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
جمعہ 3 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
ایشین گیمز ہاکی : بھارت نے پاکستان کو 4-2سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ،پاکستان کو اولمپک 2016ء کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا جبکہ بھارت نے فائنل جیت کر کوالیفائی کرلیا
-
لاہور لائنز کی ٹیم میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ دینے کیلئے غور شروع ،پی سی بی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے آئندہ چند ہفتوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں کچھ نئے چہرے آنے کا ... مزید
-
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 5 اکتوبر کو ہوگا ،قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے
-
و ائس ایڈمرل محمد ذکاء اللہ چیف آف دی نیول اسٹاف تعینا ت ،پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر ایڈمرل رینک کا اطلاق ہو گا،07 اکتوبر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد آصف سندیلہ سے پاک ... مزید
-
صوبے بلدیاتی انتخابات سے جان چھڑانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں سپریم کورٹ ، کے پی کے نے حدبندی کرلی توبلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرارہے ہیں ،چیف جسٹس ناصرالملک ،اصل بات یہ ہے کہ صوبے الیکشن ... مزید
-
سیلاب متاثرین کو گھروں کے نقصان کے ازالہ کیلئے مالی امداد کی پہلی قسط کی تقسیم کا عمل انتہائی تیزرفتاری اورشفاف طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے،شہباز شریف،متاثرین کیلئے مہیا کیے جانے والے وسائل قومی امانت ... مزید
-
جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہاں کی عدالتیں اندھی ہی نہیں بلکہ گونگی ،بہری بھی ہیں، خالدمقبول صدیقی، الطاف حسین نے فرسودہ نظام کے دیمک زدہ راستے کواختیارکرنے کے بجائے حق پرستی کا راستہ اختیارکیاحق ... مزید
-
811ارکان اسمبلی نے اثاثے جمع کرادئیے ،الیکشن کمیشن
-
پشاور گو نواز گو کے نعرے پر دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم، گولیاں چل گئیں، ایک طالب علم زخمی
-
سندھ میں چند سالوں سے سیلاب، بارشوں اور قحط کے باعث بحرانوں کا سامنا رہا ، قائم علی شاہ،مخالفین میں سے کسی نے بھی سندھ کے لوگوں کی داد رسی نہیں کی،یہ صرف پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے لوگوں کی اس مشکل گھڑی ... مزید
-
ڈنڈابرداراوردھرنوں کی سیاست کرنے والے ہمیں جمہوریت کامطلب نہ سیکھائیں، محمودخان اچکزئی ،یہ اس وقت کہاں تھے جب ملک دولخت ہورہاتھامارشل لاء لگ رہے تھے، ہمارے آباؤاجداد نے اس جمہوریت کیلئے انگریزسامراج ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے سینٹ کی اقلیتی نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، 4 اکتوبر کو چار اقلیتی سینیٹروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو کا انتخاب ہوگا
-
بنوں ، جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ تین شدت پسند ہلاک‘ اہم کما نڈر سمیت چار گرفتار
-
پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا ”گو نواز گو“ مہم کو حکومت ہٹاوٴتحریک میں تبدیل کرنیکافیصلہ،دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پرعید الاضحی کے بعداس عوامی تحریک کوچلانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع
-
مضاربہ سکینڈل : غلام رسول ایوبی کی گرفتاری بعد از ضمانت کیس کی سماعت ، ملزم کا بیان حلفی جمع ، عدالت کے سامنے ہی ملزم نے بیان حلفی پر دستخط کئے، اطہر من اللہ نے پولیس کو ہتھکڑی کھولنے کی ہدایت ، متاثرین ... مزید
-
طاہرالقادری عمران خان کی طرف سے مشورے کے بغیر جلسے شروع کرنے پر مایوس ،سیاسی جماعت کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کافیصلہ، عوامی تحریک کے سربراہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم ،مسلم لیگ ق اورسنی اتحادکونسل ... مزید
-
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو کا مستعفی ہونے سے انکار،مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت
-
شام ،سکول کے نزدیک خود کش دھماکہ،بچوں سمیت35 افراد ہلاک ہوگئے
-
ملا عمر کی عید الضحیٰ کے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش، افغانستان کے مجاہد عوام نے جارحیت کے خلاف بے دریغ قربانیوں کے بدولت اللہ کی نصرت سے امریکہ وانکے اتحادیوں ا ورداخلی حامیوں کو شکست سے ... مزید
-
صدر اوباما کی حفاظت کے ناقص انتظامات،امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دے دیا ، جوزف کلینسی قائم مقام ڈائریکٹر کی خدمات انجام دیں گے
-
اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف نئی فلسطینی قرارداد کا مسودہ تیار، سلامتی کونسل کو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اس کی ذمہ داریوں کی باردگریاد دہانی
-
بحرین، سکیورٹی فورسز کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ پر سرگرم کارکن گرفتار
-
بلغاریہ، دھماکہ خیز مواد کے پلانٹ میں دھماکہ،15افراد کی ہلاکت کا خدشہ
-
امریکی جیوری کا فلپس کو میڈیکل آلات کے نمونوں کیخلاف ورزی کرنے پرامریکن ماسیمو کو ادائیگی کا حکم
-
داعش نے شام میں نو مرد وں اور تین خواتین کے سرقلم کر دیے، داعشی جنگجووٴں نے کرد اکثریتی علاقے کوبانی سے کئی مرد و خواتین اور اپنے مخالف جنگجووٴں کو یرٍغمال بنا لیا
-
افغانستا ن ، دارالحکومت کابل میں دوسرے روز بھی فوجی بس پر خودکش حملہ ،3افراد ہلاک، 10زخمی
-
بھارت میں صفائی مہم شروع، مودی نے بھی جھاڑو لگایا، مودی نے گاندھی کے یوم پیدائش پر صفا ئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اگلے پانچ برسوں کے دوران ملک بھر سے گندگی مٹانے کا عہد بھی کیا ، ملک بھر کے تقریباً 40 ... مزید
-
پشاور اور گلگت میں مسافر گاڑیوں میں دھماکے،10افراد جاں بحق،متعدد افراد زخمی
-
گو نواز گو کا نعرہ جمہوری حق ہے یہ غیر قانونی نہیں، عمرا ن خا ن،مریم نواز سن لو یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے،جس نے تشدد کیا تو ایسے گلو بٹ کو جیل پہنچاؤں گا،عمران خان خود جھکا ہے نہ قوم کو جھکنے دے گا،قوم ... مزید
-
طاہرالقادری کا پاکستان عوامی تحریک کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کا با ضابطہ اعلان،آئندہ ہر سطح کے الیکشن میں حصہ لیں گے، 12 اکتوبر کو فیصل آباد 19 کو مینار پاکستان لاہور میں انقلاب جلسے ہوں گے،منشور ... مزید
-
صحابہ کرام کے بعد شاید ہی کوئی صادق اور آمین رہا ہو،جسٹس دوست محمد کھوسہ ،سود حرام ہے ، پھر بھی ہم کھا رہے ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کیا باتیں ہوئیں کون جانتا ہے ،ریمارکس ،طاقت کا سرچشمہ ... مزید
-
مسئلہ کشمیر،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جاناچاہئیے ،ترجمان دفتر خارجہ ، بھارت نے سیاچن کے مسئلے کے حل کے حوالے سے تجاویزپرکبھی مثبت جواب نہیں دیا، خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان اور ... مزید
-
پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، عام انتخابات میں آر اوز کیخلاف شکایات موصول ہوئیں ،لیکن ان کیخلاف کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ،کمیٹی کو عام انتخابات کے حوالے سے ... مزید
-
سپریم کورٹ نے وزیراعظم ،وفاقی وزراء اور پولیس افسران پر مقدمے پرنوٹس لینے کی اٹارنی جنرل کی استدعامستردکردی، کسی بھی سیاسی گندکودھونے کے لیے سپریم کورٹ کی لانڈری استعمال نہیں ہونے دیں گے جسٹس ... مزید
-
دنیا بھر163ممالک سے مسلمان آج مناسک حج کے دوسرے مرحلے میں وقوف عرفہ کیلئے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہونگے
-
عمران خان کے دھرنے کے پیچھے جو قوتیں تھیں ان کے بارے میں بعد میں وقت آنے پر انکشاف کرونگا ، جاوید ہاشمی ، میں کوششیں نہ کرتا تو آج ملک میں سیاسی جماعتوں پر اور سیاست کی بات کرنے پر پابندیاں لگ چکی ہوتیں ... مزید
-
بجلی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،وزیراعظم، بجلی کی دستیابی اورمناسب قیمت پرفراہمی پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت
-
وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت3000روپے فی چالیس کلوگرام مقررکرنے اورگوادرنواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اورپائپ لائن کی تعمیرکی منظوری دی ... مزید
-
بلدیاتی انتخابات میں خریدے گئے کاغذ کے حوالے سے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، اظہرشمیم ،کاغذ معیار وقواعد وضوابط کے مطابق ہیں،کاغذ خریدنے سے پہلے پرنٹنگ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر اور وزارت ... مزید
-
اسلام آباد،افغانستان کا علاقائی امورمیں چین کوشامل کرنے کی تجویزسے پاکستان سے اتفاق ،معاملہ سفارتی چینل سے آگے بڑھایاجائیگا،صدرممنون حسین
-
سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنس کو مسترد کر دیا ، وزیراعظم نواز شریف پر غلط بیانی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں‘ کوئی بھی رکن پارلیمنٹ جو بات ایوان میں کرتا ہے ... مزید
-
امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات، امریکہ کی سپورٹ کسی مخصوص فرد کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت ، مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے ہے‘امریکی سفیر
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قواعد وضوابط کا ایم این اے ڈاکٹر میش کمار اور سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ کراچی ائرپورٹ پر واقعہ پر ازخود نوٹس،جہاز میں ڈیڑھ گھنٹے تاخیر فنی خرابی کی وجہ سے آئی ، پچیس منٹ تاخیر ... مزید
-
سینٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم و قدرتی گیس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،کمیٹی کا وفاقی وزیر شاہد خاقان کی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر شدید تحفظات کا اظہار،دھرنے موجودہ حکومت کی فرعونیت کے باعث ہیں، میں نے ... مزید
-
اسلام آباد، نیب اوریوایس ایڈکے مابین ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے مددپراتفاق،یہ اتفاق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اوریوایس ایڈکے دفترکے آئی جی مائیکل جی کارول کے مابین ملاقات میں کیاگیا
-
رواں برس پاکستان میں پولیو کے پھیلاوٴ کا بدترین سال ثابت ہو سکتا ہے ،پاکستانی حکام ، ابھی تک 187 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ، پشاور میں گذشتہ دنوں ایک روزہ مہم میں 17 ہزار والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے ... مزید
-
منظم دھاندلی ،الیکشن کمیشن کا 11حلقوں کے انتخابات کالعدم،5پر جزوی دھاندلی کے باعث دوبارہ پولنگ کا اعلان ،قومی اسمبلی کے3،پنجاب کے4،سندھ کے3 اور خیبرپختونخوا کا ایک حلقہ شامل ہے،رپورٹ
-
ڈنڈے کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کااعلان خوش آئندہے ،سعدرفیق،طاہرالقادری نے باالآخرجمہوریت اورآئین کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ہیں ،عمران خان بھی اسمبلی میں اپناکرداراداکریں اوراپنے ... مزید
-
امریکہ ، طالبان کیس میں بری ہونیوالے پاکستانی نژاد شہری کا امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.