صحابہ کرام کے بعد شاید ہی کوئی صادق اور آمین رہا ہو،جسٹس دوست محمد کھوسہ ،سود حرام ہے ، پھر بھی ہم کھا رہے ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کیا باتیں ہوئیں کون جانتا ہے ،ریمارکس ،طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں‘ اچھا کیا کہ معاملہ سپریم کورٹ لے آئے‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف اور عمران خان سمیت سب کو آنا ہوگا‘ ملک کے اصل حاکم عوام ہیں ان تک حقائق کا پہنچنا ضروری ہے‘ پولیٹیکل اسٹیبلشمنٹ اور آرمی کے درمیان کچھ تو بات ہوئی ہے اس کی تہہ تک جائیں گے‘ بند دروازوں میں کیا ہوتا رہا کسی کو کچھ معلوم نہیں‘ عوام کو بھی پتہ چلنا چاہئے کہ اصل حقائق کیا ہیں؟ عوام کا حق ہے کہ ان کی قسمت کا فیصلہ انہیں معلوم ہونا چاہئے‘ آرمی چیف کو بطور گواہ یا بیان حلفی کون لائے گا‘ جسٹس جواد ایس خواجہ کے ریمارکس، فیصلہ کسی کے بھی گلے پڑ سکتا ہے‘ آئین کے تحت نااہلی کا سوال سزا کے بعد ہوتا ہے‘ سابق وزیراعظم سزا کے بعد نااہل ہوئے، جسٹس مشیر عالم
جمعہ 3 اکتوبر 2014 08:44
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔3اکتوبر۔2014ء) سپریم کورٹ نے وزیراعظم میاں نواز شریف کی نااہلی کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو درخواستوں میں ترمیم کرنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے کہا کہ درخواستیں واپس نہیں ہوں گی‘ اگلی سماعت پر درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کرسکتے ہیں‘ درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی گئی تو پھر اس کی سماعت کے طریقہ کار کا تعین کریں گے جبکہ جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں‘ درخواست گزاروں نے اچھا کیا کہ معاملہ سپریم کورٹ لے آئے‘ وزیراعظم‘ آرمی چیف اور عمران خان سمیت سب کو آنا ہوگا‘ ملک کے اصل حاکم عوام ہیں ان تک حقائق کا پہنچنا ضروری ہے‘ پولیٹیکل اسٹیبلشمنٹ اور آرمی کے درمیان کچھ تو بات ہوئی ہے اس کی تہہ تک جائیں گے‘ بند دروازوں میں کیا ہوتا رہا کسی کو کچھ معلوم نہیں‘ عوام کو بھی پتہ چلنا چاہئے کہ اصل حقائق کیا ہیں؟ عوام کا حق ہے کہ ان کی قسمت کا فیصلہ انہیں معلوم ہونا چاہئے‘ آرمی چیف کو بطور گواہ یا بیان حلفی کون لائے گا‘ اخباری خبروں پر درخواست ڈال دی گئی اب اس کا فیصلہ تو کرنا پڑے گا‘ بات آگے تک جائے گی‘ بیانات ہوں گے اور جرح بھی ہوگی‘ بتایا جائے کہ فوج کی تضحیک کے کیا الفاظ استعمال کئے گئے‘ ہمیں سب سے پہلے اپنے اختیار سماعت کا طے کرنا ہے جبکہ جسٹس مشیر عالم نے ریمارکس دئیے ہیں‘ فیصلہ کسی کے بھی گلے پڑ سکتا ہے‘ آئین کے تحت نااہلی کا سوال سزا کے بعد ہوتا ہے‘ سابق وزیراعظم سزا کے بعد نااہل ہوئے جبکہ جسٹس دوست محمد خاننے کہا کہ صحابہ کرام کے بعد شاید ہی کوئی صادق و امین رہا ہو‘ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کیا باتیں ہوئیں کوئی نہیں جانتا‘ سود حرام ہے مگر ہم سب کھاتے ہیں‘ وزیراعظم نے آرمی چیف کو بلایا تھا یا نہیں تردید یا تصدیق آرمی چیف ہی کرسکتے ہیں۔
(جاری ہے)
انہوں نے یہ ریمارکس جمعرات کے روز مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور تحریک انصاف سمیت دیگر کی درخواستوں کی سماعت کے دوران دئیے۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں قائم تین رکنی بنچ نے سماعت شروع کی تو اس دوران درخواست گزار گوہر نواز سندھو پیش ہوئے تو عدالت نے ان سے پوچھا کہ آپ کو بنچ پر کوئی اعتراض ہے تو اس پر سندھو نے کہاکہ باتیں چل رہی ہیں مگر انہیں کوئی اعتراض نہیں۔
وزیراعظم نے پارلیمٹ کے فلور پر جھوٹ بولا ہے اس کی تقریر سپیکر سے لے کر نہیں دے سکتے اس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ یہ تقریر ہم آپ کو قومی اسمبلی کی ویب سائٹ سے لے کر دے سکتے ہیں۔ سندھو نے کہا کہ وزیراعظم آرٹیکل 62 کے تحت صادق اور امین نہیں رہے اس پر جسٹس دوست محمد خان نے کہا کہ اب تو اس قوم کا اللہ ہی حافظ ہے کیونکہ صحابہ کرام کے بعد شاید ہی کوئی صادق اور امین رہا ہو باقی ساری کتابی باتیں ہیں۔ جسٹس مشیر عالم نے درخواست گزار سے کہا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ آرٹیکل 62 میں کیا کہا گیا ہے اس پر سندھو کا کہنا تھا کہ یہ کسی بھی رکن کے صادق اور امین ہونے کا فیصلہ کرتا ہے اس پر جسٹس مشیر عالم نے کہا کہ رکن پر سزا سے قبل نااہلی کیسے لاگو ہوسکتی ہی۔ سابق وزیراعظم کو بھی سزا کے بعد نااہلی ہوئی۔ جسٹس جواد نے کہا کہ آپ کی بات مان لیں جوکہ اخباری خبر ہے اس پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ آپ کو بھی حالات اخبارات کی خبروں کو پڑھنے کے بعد ہوتے ہیں۔ جسٹس جواد نے کہا کہ اس سارے معاملے کیلئے آرمی چیف سے بیان حلفی لینا پڑے گا یا پھر آپ کو ان کی تصدیق کیلئے بلانا پڑے گا آپ یہ سب کیسے کریں گے۔ سماعت جاری تھی کہ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعاء کی کہ انہوں نے اپنی درخواستوں میں مزید ترامیم کرنی ہیں اس کی اجازت اور مہلت دی جائے اس پر عدالت نے کہا کہ آپ ترمیم کرلیں ہم یہ کیس واپس نہیں کریں گے۔ درخواست گزار گوہر نواز سندھو نے کہاکہ یہ کیس ان کیلئے وسیلہ نجات ہے وہ کیسے واپس لے سکتے ہیں۔ بعدازاں عدالت نے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ پہلے عدالت اپنے اختیار سماعت کا جائزہ لے گی۔ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی تو پھر سماعت کے طریقہ کار کا تعین کیا جائے گا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
جمعہ 3 اکتوبر 2014 کی مزید خبریں
-
ایشین گیمز ہاکی : بھارت نے پاکستان کو 4-2سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیت لیا ،پاکستان کو اولمپک 2016ء کے لئے کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا ہوگا جبکہ بھارت نے فائنل جیت کر کوالیفائی کرلیا
-
لاہور لائنز کی ٹیم میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں جگہ دینے کیلئے غور شروع ،پی سی بی کھلاڑیوں کی کارکردگی پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے آئندہ چند ہفتوں میں قومی کرکٹ ٹیم میں کچھ نئے چہرے آنے کا ... مزید
-
پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 5 اکتوبر کو ہوگا ،قومی ٹیم کی قیادت شاہد آفریدی کریں گے
-
و ائس ایڈمرل محمد ذکاء اللہ چیف آف دی نیول اسٹاف تعینا ت ،پاک بحریہ کے نئے سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں سنبھالنے پر ایڈمرل رینک کا اطلاق ہو گا،07 اکتوبر سبکدوش ہونے والے ایڈمرل محمد آصف سندیلہ سے پاک ... مزید
-
صوبے بلدیاتی انتخابات سے جان چھڑانے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں سپریم کورٹ ، کے پی کے نے حدبندی کرلی توبلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرارہے ہیں ،چیف جسٹس ناصرالملک ،اصل بات یہ ہے کہ صوبے الیکشن ... مزید
-
سیلاب متاثرین کو گھروں کے نقصان کے ازالہ کیلئے مالی امداد کی پہلی قسط کی تقسیم کا عمل انتہائی تیزرفتاری اورشفاف طریقے سے آگے بڑھا رہی ہے،شہباز شریف،متاثرین کیلئے مہیا کیے جانے والے وسائل قومی امانت ... مزید
-
جس معاشرے میں ہم رہتے ہیں وہاں کی عدالتیں اندھی ہی نہیں بلکہ گونگی ،بہری بھی ہیں، خالدمقبول صدیقی، الطاف حسین نے فرسودہ نظام کے دیمک زدہ راستے کواختیارکرنے کے بجائے حق پرستی کا راستہ اختیارکیاحق ... مزید
-
811ارکان اسمبلی نے اثاثے جمع کرادئیے ،الیکشن کمیشن
-
پشاور گو نواز گو کے نعرے پر دو طلباء تنظیموں کے درمیان تصادم، گولیاں چل گئیں، ایک طالب علم زخمی
-
سندھ میں چند سالوں سے سیلاب، بارشوں اور قحط کے باعث بحرانوں کا سامنا رہا ، قائم علی شاہ،مخالفین میں سے کسی نے بھی سندھ کے لوگوں کی داد رسی نہیں کی،یہ صرف پیپلز پارٹی ہی تھی جس نے لوگوں کی اس مشکل گھڑی ... مزید
-
ڈنڈابرداراوردھرنوں کی سیاست کرنے والے ہمیں جمہوریت کامطلب نہ سیکھائیں، محمودخان اچکزئی ،یہ اس وقت کہاں تھے جب ملک دولخت ہورہاتھامارشل لاء لگ رہے تھے، ہمارے آباؤاجداد نے اس جمہوریت کیلئے انگریزسامراج ... مزید
-
الیکشن کمیشن نے سینٹ کی اقلیتی نشستوں پر انتخابی شیڈول کا اعلان کر دیا، 4 اکتوبر کو چار اقلیتی سینیٹروں میں قرعہ اندازی کے ذریعے دو کا انتخاب ہوگا
-
بنوں ، جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور شدت پسندوں کے درمیان جھڑپ تین شدت پسند ہلاک‘ اہم کما نڈر سمیت چار گرفتار
-
پی ٹی آئی اور عوامی تحریک کا ”گو نواز گو“ مہم کو حکومت ہٹاوٴتحریک میں تبدیل کرنیکافیصلہ،دونوں جماعتوں میں مشترکہ طور پرعید الاضحی کے بعداس عوامی تحریک کوچلانے کے لیے مشاورت جاری ہے، ذرائع
-
مضاربہ سکینڈل : غلام رسول ایوبی کی گرفتاری بعد از ضمانت کیس کی سماعت ، ملزم کا بیان حلفی جمع ، عدالت کے سامنے ہی ملزم نے بیان حلفی پر دستخط کئے، اطہر من اللہ نے پولیس کو ہتھکڑی کھولنے کی ہدایت ، متاثرین ... مزید
-
طاہرالقادری عمران خان کی طرف سے مشورے کے بغیر جلسے شروع کرنے پر مایوس ،سیاسی جماعت کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کافیصلہ، عوامی تحریک کے سربراہ آئندہ انتخابات میں ایم کیوایم ،مسلم لیگ ق اورسنی اتحادکونسل ... مزید
-
ہانگ کانگ کے چیف ایگزیکٹیو کا مستعفی ہونے سے انکار،مظاہرین کو مذاکرات کی دعوت
-
شام ،سکول کے نزدیک خود کش دھماکہ،بچوں سمیت35 افراد ہلاک ہوگئے
-
ملا عمر کی عید الضحیٰ کے دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارکباد پیش، افغانستان کے مجاہد عوام نے جارحیت کے خلاف بے دریغ قربانیوں کے بدولت اللہ کی نصرت سے امریکہ وانکے اتحادیوں ا ورداخلی حامیوں کو شکست سے ... مزید
-
صدر اوباما کی حفاظت کے ناقص انتظامات،امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر جولیا پیئرسن نے استعفیٰ دے دیا ، جوزف کلینسی قائم مقام ڈائریکٹر کی خدمات انجام دیں گے
-
اسرائیل کے ناجائز قبضے کے خلاف نئی فلسطینی قرارداد کا مسودہ تیار، سلامتی کونسل کو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے اس کی ذمہ داریوں کی باردگریاد دہانی
-
بحرین، سکیورٹی فورسز کے خلاف متنازعہ ٹوئٹ پر سرگرم کارکن گرفتار
-
بلغاریہ، دھماکہ خیز مواد کے پلانٹ میں دھماکہ،15افراد کی ہلاکت کا خدشہ
-
امریکی جیوری کا فلپس کو میڈیکل آلات کے نمونوں کیخلاف ورزی کرنے پرامریکن ماسیمو کو ادائیگی کا حکم
-
داعش نے شام میں نو مرد وں اور تین خواتین کے سرقلم کر دیے، داعشی جنگجووٴں نے کرد اکثریتی علاقے کوبانی سے کئی مرد و خواتین اور اپنے مخالف جنگجووٴں کو یرٍغمال بنا لیا
-
افغانستا ن ، دارالحکومت کابل میں دوسرے روز بھی فوجی بس پر خودکش حملہ ،3افراد ہلاک، 10زخمی
-
بھارت میں صفائی مہم شروع، مودی نے بھی جھاڑو لگایا، مودی نے گاندھی کے یوم پیدائش پر صفا ئی مہم کا آغاز کرتے ہوئے اگلے پانچ برسوں کے دوران ملک بھر سے گندگی مٹانے کا عہد بھی کیا ، ملک بھر کے تقریباً 40 ... مزید
-
پشاور اور گلگت میں مسافر گاڑیوں میں دھماکے،10افراد جاں بحق،متعدد افراد زخمی
-
گو نواز گو کا نعرہ جمہوری حق ہے یہ غیر قانونی نہیں، عمرا ن خا ن،مریم نواز سن لو یہ بادشاہت نہیں جمہوریت ہے،جس نے تشدد کیا تو ایسے گلو بٹ کو جیل پہنچاؤں گا،عمران خان خود جھکا ہے نہ قوم کو جھکنے دے گا،قوم ... مزید
-
طاہرالقادری کا پاکستان عوامی تحریک کو سیاسی جماعت میں تبدیل کرنے کا با ضابطہ اعلان،آئندہ ہر سطح کے الیکشن میں حصہ لیں گے، 12 اکتوبر کو فیصل آباد 19 کو مینار پاکستان لاہور میں انقلاب جلسے ہوں گے،منشور ... مزید
-
صحابہ کرام کے بعد شاید ہی کوئی صادق اور آمین رہا ہو،جسٹس دوست محمد کھوسہ ،سود حرام ہے ، پھر بھی ہم کھا رہے ہیں ،وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کیا باتیں ہوئیں کون جانتا ہے ،ریمارکس ،طاقت کا سرچشمہ ... مزید
-
مسئلہ کشمیر،کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جاناچاہئیے ،ترجمان دفتر خارجہ ، بھارت نے سیاچن کے مسئلے کے حل کے حوالے سے تجاویزپرکبھی مثبت جواب نہیں دیا، خطے میں پائیدار امن کے لئے پاکستان اور ... مزید
-
پارلیمانی انتخابی اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، عام انتخابات میں آر اوز کیخلاف شکایات موصول ہوئیں ،لیکن ان کیخلاف کارروائی کرنے کا اختیار نہیں ،سیکرٹری الیکشن کمیشن ،کمیٹی کو عام انتخابات کے حوالے سے ... مزید
-
سپریم کورٹ نے وزیراعظم ،وفاقی وزراء اور پولیس افسران پر مقدمے پرنوٹس لینے کی اٹارنی جنرل کی استدعامستردکردی، کسی بھی سیاسی گندکودھونے کے لیے سپریم کورٹ کی لانڈری استعمال نہیں ہونے دیں گے جسٹس ... مزید
-
دنیا بھر163ممالک سے مسلمان آج مناسک حج کے دوسرے مرحلے میں وقوف عرفہ کیلئے منیٰ سے میدان عرفات روانہ ہونگے
-
عمران خان کے دھرنے کے پیچھے جو قوتیں تھیں ان کے بارے میں بعد میں وقت آنے پر انکشاف کرونگا ، جاوید ہاشمی ، میں کوششیں نہ کرتا تو آج ملک میں سیاسی جماعتوں پر اور سیاست کی بات کرنے پر پابندیاں لگ چکی ہوتیں ... مزید
-
بجلی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے،وزیراعظم، بجلی کی دستیابی اورمناسب قیمت پرفراہمی پرخصوصی توجہ دینے کی ہدایت
-
وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس،اجلاس میں کپاس کی امدادی قیمت3000روپے فی چالیس کلوگرام مقررکرنے اورگوادرنواب شاہ ایل این جی ٹرمینل اورپائپ لائن کی تعمیرکی منظوری دی ... مزید
-
بلدیاتی انتخابات میں خریدے گئے کاغذ کے حوالے سے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں، اظہرشمیم ،کاغذ معیار وقواعد وضوابط کے مطابق ہیں،کاغذ خریدنے سے پہلے پرنٹنگ کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹر اور وزارت ... مزید
-
اسلام آباد،افغانستان کا علاقائی امورمیں چین کوشامل کرنے کی تجویزسے پاکستان سے اتفاق ،معاملہ سفارتی چینل سے آگے بڑھایاجائیگا،صدرممنون حسین
-
سپیکر قومی اسمبلی نے وزیراعظم کی نااہلی کیلئے بھیجے گئے ریفرنس کو مسترد کر دیا ، وزیراعظم نواز شریف پر غلط بیانی کے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں‘ کوئی بھی رکن پارلیمنٹ جو بات ایوان میں کرتا ہے ... مزید
-
امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی گورنر اور وزیراعلیٰ پنجاب سے علیحدہ علیحدہ ملاقات، امریکہ کی سپورٹ کسی مخصوص فرد کے لئے نہیں بلکہ جمہوریت ، مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے ہے‘امریکی سفیر
-
قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی قواعد وضوابط کا ایم این اے ڈاکٹر میش کمار اور سینیٹر رحمان ملک کے ساتھ کراچی ائرپورٹ پر واقعہ پر ازخود نوٹس،جہاز میں ڈیڑھ گھنٹے تاخیر فنی خرابی کی وجہ سے آئی ، پچیس منٹ تاخیر ... مزید
-
سینٹ قائمہ کمیٹی پٹرولیم و قدرتی گیس کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس،کمیٹی کا وفاقی وزیر شاہد خاقان کی اجلاس میں مسلسل غیر حاضری پر شدید تحفظات کا اظہار،دھرنے موجودہ حکومت کی فرعونیت کے باعث ہیں، میں نے ... مزید
-
اسلام آباد، نیب اوریوایس ایڈکے مابین ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے مددپراتفاق،یہ اتفاق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری اوریوایس ایڈکے دفترکے آئی جی مائیکل جی کارول کے مابین ملاقات میں کیاگیا
-
رواں برس پاکستان میں پولیو کے پھیلاوٴ کا بدترین سال ثابت ہو سکتا ہے ،پاکستانی حکام ، ابھی تک 187 مریضوں کی تصدیق ہو چکی ، پشاور میں گذشتہ دنوں ایک روزہ مہم میں 17 ہزار والدین نے بچوں کو قطرے پلانے سے ... مزید
-
منظم دھاندلی ،الیکشن کمیشن کا 11حلقوں کے انتخابات کالعدم،5پر جزوی دھاندلی کے باعث دوبارہ پولنگ کا اعلان ،قومی اسمبلی کے3،پنجاب کے4،سندھ کے3 اور خیبرپختونخوا کا ایک حلقہ شامل ہے،رپورٹ
-
ڈنڈے کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے تبدیلی لانے کااعلان خوش آئندہے ،سعدرفیق،طاہرالقادری نے باالآخرجمہوریت اورآئین کے سامنے ہتھیارڈال دیئے ہیں ،عمران خان بھی اسمبلی میں اپناکرداراداکریں اوراپنے ... مزید
-
امریکہ ، طالبان کیس میں بری ہونیوالے پاکستانی نژاد شہری کا امریکی حکومت کیخلاف مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.