136 ملین یورو کا فراڈ، جرمنی کو دو پاکستانیوں کی تلاش

جمعرات 2 اکتوبر 2014 09:29

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔2اکتوبر۔2014ء ) جرمن تفتیشی ماہرین کو دو ایسے پاکستانیوں کی تلاش ہے جن پر شبہ ہے کہ انہوں نے مبینہ طور پر کاربن ڈائی آکسائیڈ گیس کے اخراج کے حقوق کی فروخت کے سلسلے میں کم از کم 136 ملین یورو یا 173 ملین ڈالر کا فراڈ کیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کے مالیاتی مرکز اور صوبے ہیسے کے سب سے بڑے شہر فرینکفرٹ میں ریاستی دفتر استغاثہ کے تفتیش کاروں نے یہ اپیل بھی کی ہے کہ جس کسی کو بھی ان دونوں پاکستانیوں کے بارے میں علم ہو، وہ انہیں آگاہ کرے۔

فرینکفرٹ میں اسٹیٹ پراسیکیوشن کے اہلکاروں کی طرف سے منگل 30 ستمبر سے ان ملزمان کی تصویروں کے ساتھ ان کے بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔ جرمن حکام کے مطابق یہ ملزمان 32 سالہ مبین اقبال اور 35 سالہ اشرف محمد ہیں، جن پر الزام ہے کہ انہوں نے اگست 2009ء اور اپریل 2010ء کے درمیانی عرصے میں جرمنی میں مختلف اسکیموں کے ذریعے ٹیکس کی ادائیگی کے حوالے سے بے تحاشا فراڈ کیے۔

متعلقہ عنوان :